HARARE:
انڈر 19 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 47 ویں اوور میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان فرحان یوسف 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
حذیفہ احسن 17، عبدالسبحان 14، احمد حسین 12، سمیر منہاس 10، عمر زیب 10، محمد شایان 7، عثمان خان 6، حمزہ ظہور 4 اور علی رضا 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مومن قمر 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
برطانیہ کی جانب سے جیمز منٹو، ایلکس گرین اور رالفی البرٹ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مینی لیمسڈن اور فرحان احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ایونٹ کے چوتھے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم 210 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
انگلینڈ کی ٹیم 46.5 اوورز میں 210 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیلب فیلکونر 66، بین ڈاکنز 33 اور ریلفی ایلبرٹ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3 جبکہ علی رضا، مومن قمر اور عبدالسبحان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب ایونٹ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
جبکہ چھٹے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کو 28 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔


















Leave a Reply