بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے مذاکرات کے لیے آئی سی سی کے وفد کا پہلا رکن ڈھاکہ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا دو رکنی وفد بی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز بھارت ہی میں کھیلنے کے لیے رضامند کرنے کی کوشش کرے گا۔
وفد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے حفاظتی انتظامات سے متعلق آزاد رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔
واضح رہے کہ بنگلادیش سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی قومی ٹیم بھارت بھیجنے پر آمادہ نہیں ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس کے میچز بھارت سے باہر منتقل کیے جائیں۔
دوسری جانب آئی سی سی نے خطرات کو مسترد کرکے وقت کی کمی کے باعث شیڈول برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔


















Leave a Reply