Skip to content
  • Monday, 2 March 2026
  • 8:50 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • عراق نے بھی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری میں دلچسپی کا اظہار کردیا

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
  • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
  • افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
  • فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
  • چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
تازہ ترین

عراق نے بھی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری میں دلچسپی کا اظہار کردیا

DAILY MITHAN Jan 10, 2026 0


عراق نے بھی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری میں دلچسپی کا اظہار کردیا

عراقی فضائیہ نے سپرمشاق تربیتی طیاروں کی شمولیت، جامع دیکھ بھال و لائف سائیکل سپورٹ اور پائلٹس ایکسچینج پوسٹنگ پروگرام میں بھی دلچسپی ظاہر کی— فوٹو: آئی ایس پی آر

بنگلادیش کے بعد عراق نے بھی جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو عراق کے دورے پر ہیں، عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر آمد پر سربراہ پاک فضائیہ کا تاریخی اور شاندار استقبال کیا گیا اور عراقی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ  ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈرعراقی فضائیہ لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ مہند غالب محمد راضی الاسدی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ عسکری تعاون اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ تربیت، صلاحیت میں اضافے، ایوی ایشن انڈسٹری میں تعاون  اور  دونوں فضائی افواج کے مابین عملی ہم آہنگی کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

ائیرچیف نے پاکستان اورعراق کے درمیان گہرے مذہبی،ثقافتی اورتاریخی روابط کو اُجاگر کیا اور دونوں برادر ممالک اور ان کی مسلح افواج کے درمیان دیرپا تعلقات کی بنیاد قرار دیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے تربیت اورمشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کےشعبوں میں عراقی فضائیہ کی مکمل معاونت کیلئے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں باہمی آپریشنل ہم آہنگی اورمستحکم عملی اشتراک کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

عراقی کمانڈر نےپاک فضائیہ کے پائلٹس کے ایکسچینج پوسٹنگ پروگرام میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے سپرمشاق تربیتی طیاروں کی شمولیت اورجامع دیکھ بھال و لائف سائیکل سپورٹ میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

عراقی ائیرچیف نے خطے میں استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو بھی سراہا جبکہ عراقی ائیرچیف نے باہمی تزویراتی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلادیش کے ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی تھی اور  جے ایف 17 طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بات چیت کی تھی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
پاکستان کو غیرمستحکم کرنےکیلئےکسی کو ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنےکی اجازت نہیں دینگے: صدر مملکت
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ پر تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان حکام پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے ڈر سے صوبہ بامیان فرار ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
فائز عیسیٰ کیخلاف فتویٰ جاری کرنے کے مقدمات، کالعدم مذہبی جماعت کے رہنما کو 32 سال قید کی سزا سنا دی گئی
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
چاکلیٹ کے ذائقے والا شہد تیار جو صحت کیلئے مفید قرار
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ایک شخص کا فون گرنے پر پانڈا نے اسے واپس کرنے سے انکار کر دیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے پر غور
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیشگوئی سچ ثابت ہونے جارہی ہے؟
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
اب تک کسی ایرانی جوہری تنصیب کےنشانہ بننے یانقصان کی اطلاع نہیں: عالمی جوہری ادارہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کا پہلا روبوٹ فون جس کا کیمرا سسٹم حیران کن ہے
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن ، وکلا آپس میں گتھم گتھا، لاتوں اور گھونسوں کی بارش
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی عرب میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
شاہد آفریدی شاہین کی کارکردگی سے ناراض
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
تازہ ترین
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون بریفنگ میں انکشاف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ سے دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینجز میں بھونچال، تیل بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی اداکارہ دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں، حکومت سے مدد کی اپیل
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے آج ویزوں اور امریکن سٹیزن سروسز کی اپائنٹمنٹس منسوخ کردیں
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
Headline تازہ ترین
ناظم آباد میں مبینہ طور پرکچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک
DAILY MITHAN Mar 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026