کیا علی رحمان خان شادی کرنے والے ہیں؟


کیا علی رحمان خان شادی کرنے والے ہیں؟

اداکار نے حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں علی رحمان خان سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا/ فوٹو فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار علی رحمان خان نے اپنی شادی سے متعلق لب کشائی کردی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے علی رحمان کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں، اور چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں کہ اداکار جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

چند روز قبل اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللہ کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی جس پر صارفین کی جانب سے قیاس ارائیاں شروع کردی گئیں کہ علی رحمان جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔

 تاہم اداکار نے تمام افواہوں پر خاموشی اختیار رکھی۔

اب  حال ہی میں علی رحمان خان نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی جہاں ان سے  شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

اس موقع پر اداکار نے  کہا کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں، مجھے شادی پسند ہے اور جب کبھی بھی موقع ملے گا یا کوئی اچھی لڑکی ملے گی تو میں شادی کرلوں گا۔

البتہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی چہ مگوئیوں پر کسی قسم کا بیان نہیں دیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *