بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ تعلقات کے ابتدائی دنوں میں جب اہلیہ کرینہ کپور دوسرے اداکاروں کے ساتھ کام کرتی تھیں تو وہ عدم تحفظ کا شکار ہوجاتے تھے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان نے اپنے اور کرینہ کے تعلقات کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے وقت کی سب سے بڑی اسٹار کرینہ کپور کے ساتھ ڈیٹ ان کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ تھا، ماضی کے تعلقات کے برعکس کرینہ ایک مصروف اداکارہ تھیں جو مسلسل فلموں میں کام کرنے والے اپنے ساتھی اداکاروں، کامیابی اور عوامی توجہ کا مرکز تھیں۔
سیف علی خان نے اعتراف کیا کہ شروع میں اس صورتحال کو سمجھنا خاصہ مشکل تھا اور وہ ابتدائی دنوں میں حسد اور عدم تحفظ کا شکار تھے کیونکہ کرینہ دوسرے مرد اداکاروں کے ساتھ بھی کام کررہی تھیں۔
اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں مشورہ دیا گیا کہ اس صورتحال کو وہ یوں سمجھیں کہ جیسے کسی ہیرو کو ڈیٹ کر رہے ہوں اور یہ جملہ ان کے ذہن میں بس گیا تھا جب کہ میرے حریف ان کے دوست بن جاتے تھے اور میں سوچتا تھا کہ یہ سب کیسے ہوتا ہے۔
انٹرویو کے دوران ایک سوال پر سیف علی خان نے اعتراف کیا کہ اس وقت یہ سب ان کے لیے خاصا الجھا ہوا تھا اور ایسے جذبات سے نمٹنے کے لیے پختگی، اعتماد اور وقت درکار ہوتا ہے اور یہ چیزیں صرف سچی وابستگی کے ساتھ ہی پروان چڑھتی ہیں۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف کی 2012 میں شادی ہوئی تھے، جوڑے کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔

























Leave a Reply