پارکنگ کے تنازع پر ایک شخص نے معروف بھارتی اداکار پر حملہ کردیا


پارکنگ کے تنازع پر ایک شخص نے معروف بھارتی اداکار پر حملہ کردیا

فوٹو: فائل

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار انوج سچ دیوا اور ان کے پالتو کتے پر سوسائٹی کے رہائشی نے پارکنگ تنازع کی وجہ سے حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوج نے ثبوت کے طور پر ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں ایک شخص غیر اخلاقی زبان استعمال کررہا ہے اور ساتھ ہی کہہ رہا ہے کہ تو مجھے کتے سے کٹوائے گا؟

ویڈیو کے پیچھے سے کتے کے بھونکنے کی آوازیں بھی مسلسل سنائی دی جاسکتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ کیسے حملہ آور شخص ایک ڈنڈا اٹھاتا ہے اور اداکار کے سر میں دے مارتا ہے جب کہ ساتھ ہی وہ اداکار کو جان سے ماردینے کی بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین انوج کو فوری طور پر قانونی کارروائی کا مشورہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انوج سچ دیوا بھارتی ڈراموں یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے اور ساتھ نبھانا ساتھیا جیسے مایہ ناز ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *