Skip to content
  • Sunday, 8 February 2026
  • 11:56 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ’شعلے‘ کی شوٹنگ کے دوران دھرمیندر سے امیتابھ پر حقیقت میں گولی چلی: ڈائریکٹر کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا، جان سے ہاتھ دھو بیٹھی
  • تیز رفتار کار ٹائرپھٹنے سے بجلی کے پول سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق
  • افغانستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • بشریٰ انصاری کا دوسری شادی کرنے والی خواتین کو مشورہ
انٹرٹینمنٹ

’شعلے‘ کی شوٹنگ کے دوران دھرمیندر سے امیتابھ پر حقیقت میں گولی چلی: ڈائریکٹر کا انکشاف

DAILY MITHAN Dec 15, 2025 0


’شعلے‘ کی شوٹنگ کے دوران دھرمیندر سے  امیتابھ پر حقیقت میں گولی چلی: ڈائریکٹر کا انکشاف

1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شعلے‘ بھارتی سنیما کی تاریخی فلموں میں سے ایک ہے/فوٹوفائل

بھارتی سنیما کی کامیاب ترین فلم ’شعلے‘ کی ریلیز کو 5 دہائیاں گزرجانے کے بعد فلم کے ڈائریکٹر و  پروڈیوسر  رمیش سپی نے فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے ایسے لمحے سے پردہ اٹھایا ہے جو’شعلے‘ کی تاریخ  بدل سکتا تھا۔

1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شعلے‘ بھارتی سنیما کی تاریخی فلموں میں سے ایک ہے، فلم کی اسٹار کاسٹ میں دھرمیندر، امیتابھ بچن، امجد خان، سنجیو کمار، ہیما مالنی اور جیا بچن شامل تھے۔

جب دھرمیندر سے سیٹ پر گولی چل گئی

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران رمیش سپی نے آنجہانی لیجنڈری اداکار دھرمیندر سے غلطی سے گولی چل جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ‘فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سین میں دھرمیندر کو بندوق صرف لوڈ کرنی تھی،  چلانی نہیں تھی لیکن انہوں نے بندوق چلادی، اس وقت  وہیں امیتابھ بچن کھڑے تھے لیکن خوش قسمتی سے  گولی ان کے بالکل قریب سے گزرگئی‘۔

ڈائریکٹررمیش سپی کے مطابق’دھرمیندر کی  اس غلطی نے سیٹ پر موجود ہر شخص کو ہلا کررکھ دیا،  گولی چل جانے کے  فوری بعد شعلے کے ایکشن سینماٹوگرافر جم ایلن نے انتہائی غصے میں آکر  فلم کی شوٹنگ کرنے سے انکار کردیا‘۔

رمیش سپی نے بتایا کہ ‘ جم ایلن نے کہا  کہ کسی اداکار  کا ایسا رویہ میرے سیٹ  پر برداشت نہیں کیاجاسکتا، میں نہیں چاہتا کہ کوئی حادثہ پیش آئے، صورتحال اس قدر خراب ہوگئی  تھی کہ اس روز فلم کی شوٹنگ روکنا پڑی،  بعد ازاں جم ایلن کو ٹھنڈا کرکے شوٹنگ کیلئے راضی کیا، دوسری جانب دھرمیندر کو بھی سمجھاگیا کہ کردار میں ڈوب جانا بہتر ہے لیکن حفاظتی اقدام سے سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا  اور یوں دھرمیندر نے جم اور امیت جی سے معافی مانگی اور سیٹ کا ماحول ٹھنڈا ہوگیا‘۔

جب دھرمیندر اور امیتابھ  جنگل میں لاپتا ہوگئے

 رمیش سپی نے فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ اور دھرمیندر کے جنگل میں لاپتا ہوجانے کا بھی انکشاف کیا۔

رمیش سپی  نے بتایا کہ ’دوران شوٹنگ  شعلے کا عملہ فلم کے دونوں مرکزی اداکاروں کے اچانک غائب ہوجانے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہوگیا تھا ، ہمیں نہیں معلوم تھا کہ کیا کرنا چاہیے، ہم سمجھ نہیں پارہے تھے کہ وہ تفریح کیلئے نکلے ہیں یا جنگل میں گم ہو گئے ہیں‘۔

ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ’ہمیں  ان سے متعلق  کوئی معلومات نہیں مل رہی تھیں اور یوں سیٹ پر  خوف و ہراس پھیلنے لگا، ہم نے دونوں کو تلاش کرنے کا فیصلہ کیا، گھنٹوں کی تلاش کے بعد   آخرکار وہ دونوں خود واپس آگئے، انہوں نے بتایا کہ راستے میں  ان کی گاڑی خراب ہوگئی تھی جس کے بعد وہ دونوں ایک رکشہ لے کر ہوٹل واپس آئے‘ ۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
حنا آفریدی نے کئی مشہور ڈراموں میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا؟
DAILY MITHAN Jan 31, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کی بالی وڈ پلے بیک سنگنگ چھوڑنے کی اصل وجوہات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے اور صرف پیسے کے گرد گھومتے ہیں: جواد احمد
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی جلد اپنے کیرئیر سے متعلق اہم فیصلہ لینے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
انٹرٹینمنٹ
ورون دھون کے میٹرو ٹرین میں پش اپس پر جرمانے کا معاملہ، اداکار کی ٹیم نے وضاحت کردی
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
علیزے شاہ کو میں نے نہیں گرایا اسے نظر لگی تھی، گلوکارہ شازیہ منظور
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
پراکاش راج کی بالی وڈ پر تنقید
DAILY MITHAN Jan 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
فلم ’دھریندھر‘ کے اداکار گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
DAILY MITHAN Jan 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
دعا کرنی چاہیے کہ شادی اگر خاندان میں ہو تو پرانے رشتے خراب نہ ہوں: صبا فیصل
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکار عمر عالم رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل
DAILY MITHAN Jan 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
’ترقی سے سب کو فائدہ پہنچے گا‘، صبا قمر وزیراعلیٰ پنجاب کی کاموں کی معترف
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
انٹرٹینمنٹ
اداکار راشد محمود شدید علیل، مداحوں سے صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کردی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
انٹرٹینمنٹ
کیا عام پاکستانی بھارت سے آن لائن شاپنگ کرسکتا ہے؟ خالد انعم کا سوال
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
انٹرٹینمنٹ
’یہ محض ایک حادثہ ہے یا بے حسی‘؟ شوبز ستارے بھی سانحہ گل پلازہ پر بول پڑے
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘یہ کون ہیں؟’ فضیلہ قاضی کا فہد مصطفیٰ سے متعلق سوال پر ردعمل
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘فلم انڈسٹری میں طاقت کا توازن بدل چکا، غیرتخلیقی افراد فیصلہ ساز ہوگئے ‘، اے آر رحمان
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو کے ساتھ رومانوی سین کرنا تھا جس میں بڑی مشکل پیش آئی: اداکار ایوب کھوسو
DAILY MITHAN Jan 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کچھ کرتا رہا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Feb 8, 2026
پاکستان
اسلام آباد خودکش دھماکےکا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 33 ہوگئی
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 7, 2026
پاکستان
اسلام آباد دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال ہوا؟ اداروں نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے
DAILY MITHAN Feb 7, 2026