’انسان ہوں فرشتہ نہیں‘ ندا یاسر نے ڈیلیوری بوائز سے معذرت کرلی


’انسان ہوں فرشتہ نہیں‘ ندا یاسر نے ڈیلیوری بوائز سے معذرت کرلی

گزشتہ دنوں میں نے ناظرین سے اپنا ایک برا تجربہ شیئر کیا لیکن اس دوران مجھ سے لفظوں کے انتخاب میں کوتاہی ہوگئی: ندا یاسر/ فائل فوٹو

پاکستانی میزبان ندا یاسر نے ڈیلیوری بوائز کو  ٹپ نے دینے  سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔ 

گزشتہ دنوں  نجی ٹی وی شو کے دوران  ندا یاسر نے کہا تھا کہ ’  ڈیلیوری بوائز  جھوٹ بولتے ہیں کہ کھلے پیسے نہیں ہیں، ایسی صورتحال میں اگر میرے پاس بھی کھلے پیسے نہ ہوں تو میں ڈیلیوری بوائز کو کھڑا رکھتی ہوں اور ڈرائیور کو کھلا کروانے بھیجتی ہوں، ایسے میں جب ڈیلیوری بوائز کی اگلی ڈیلیوری میں دیر ہوگی تب وہ اگلی بار سے جھوٹ نہیں بولیں گے، یہ ان لوگوں کی عادت بن گئی ہے، جان کے کہتے ہیں کہ پیسے نہیں ہیں تاکہ اگلا شخص پورے پیسے ہی دے دے‘ ۔

میزبان  کابیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

یہی نہیں رائیڈز کی جانب سے ندا یاسر کے خلاف  احتجاج  کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد اب ندا یاسر نے رائیڈرز سے معافی مانگ لی ہے۔

ندا یاسر کی معافی

حال ہی میں نجی ٹی وی شو کے انٹرو میں ندا یاسر نے کہا کہ ’گزشتہ دنوں میں نے  ناظرین سے اپنا ایک برا تجربہ شیئر کیا لیکن   اس دوران مجھ سے لفظوں  کے انتخاب میں  کوتاہی ہوگئی‘۔

میزبان کا کہنا تھا کہ  میں بھی انسان ہوں فرشتہ نہیں لہٰذامجھ سے لفظوں کے انتخاب میں کوتاہی ہوگئی۔

ندا یاسر نے مزید کہا کہ پانچو ں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ، اسی طرح  رائیڈرز کی پوری کمیونٹی ایسی نہیں اور نہ ہی میں نے پوری کمیونٹی کو ایسا کہا تھا ،  زیادہ تر رائیڈرز ایماندار ہیں جو محنت مشقت کرکے اپنے اخراجات پورے کررہے ہیں، میں ان  رائیڈرز کی محنت کو سلام پیش کرتی ہوں، میری  وجہ سے  اگر میرے بھائیوں جیسے رائیڈرز  ناراض ہوئے   تو میں اس کیلئے سچے دل سے آپ سے معذرت خواہ ہوں‘۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *