لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فروری 2026 تک اعزازیہ کارڈ کے اجرا کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے یکم جنوری سےادائیگی کاحکم دیا ہے اور پہلی مرتبہ پےآرڈر دیےجائیں گے۔
یکم فروری سے وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔
مریم نواز نے ہدایت دی کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔
پنجاب بھر میں آئمہ کرام کے 62994 رجسٹریشن فارم وصول کیے گئے ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے، ملک وقوم کے مفادات کےخلاف اور اخلاقی یامالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کردیا جائے گا۔
صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کرکے میٹنگ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سیف سٹی کیمروں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کے لیے قانون سازی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
مریم نواز نے غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔























Leave a Reply