امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دیں


امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دیں

فوٹو: فائل

امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں روک دی ہیں۔ ان میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک کی امیگریشن درخواستیں روکنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار ، صومالیہ، سوڈان، تر کمانستان، یمن اور دیگر شامل ہیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا ْ۔

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز  کے مطابق  ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کرنے کے فیصلے روک دیےگئے ہیں۔ ان میں اُن افراد کی درخواستیں بھی شامل تھیں جو  امریکی شہری بننے کے قریب تھے۔

یاد رہےکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام افغان شہری کی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے واقعےکے تناظر میں اٹھایاگیا ہے۔

افغان شہری نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرکے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کردیا تھا۔

واقعے کے بعد امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روکنے کا اعلان کیا جبکہ اسائلم کی تمام درخواستوں سے متعلق فیصلے بھی روک دیے گئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *