بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق


بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرستان کی گاڑی پر حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، حملہ آور زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے: پولیس۔ فوٹو فائل

بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر وزیرستان کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بنوں میں میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر حملہ کیا، نامعلوم مسلح افراد زخمی پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی ہوا۔

اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے بھی تصدیق کی کہ حملہ آور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر لے گئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *