ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1100 سے زائد افراد ہلاک


ایشیائی ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے تباہ کاریاں، 1100 سے زائد افراد ہلاک

فوٹو: غیر ملکی میڈیا

ایشیائی ممالک میں سمندری طوفانوں، بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی۔

ایشیا ممالک میں حالیہ قدرتی آفات سے لاکھوں لوگ متاثرہوگئے، ایک ہفتے کے دوران گیارہ سو سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے، ہزاورں بے گھر ہو گئے۔

انڈونیشیا میں 604، سری لنکا میں 366، تھائی لینڈ میں 176 اور ملائیشیا میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، صدر انورا کمارا نے سمندری طوفان، بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہوئی تباہ کاریوں کو 2004 کے سونامی کے نقصانات سے زیادہ تباہ کُن قرار دے دیا۔

عالمی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کے مطابق انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہزاروں  بچے اسکول نہیں جا پا رہے۔

تنظیم کی تازہ رپورٹ کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ میں تقریباً 76 ہزار بچے تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہیں کیونکہ اسکول یا تو بند ہیں یا متاثرہ علاقوں میں رسائی ممکن نہیں۔

ادھر انڈونیشیا میں بھی صورتحال سنگین ہے جہاں صوبہ آچے اور سومطرا میں ایک ہزار اسکول سیلاب سے تباہ یا بند ہوچکے ہیں۔ متعدد اسکولوں کو عارضی طور پر ایمرجنسی شیلٹرز کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے جس کے باعث تدریسی سرگرمیاں معطل ہیں۔

سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نفسیاتی اور حفاظتی امداد کی فوری ضرورت ہے جبکہ جاری بارشوں کے باعث صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان دتوا کے زیراثر بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، چنائی میں فلائٹ آپریشن معطل کردی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *