Skip to content
  • Monday, 19 January 2026
  • 8:58 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • حماس کا کئی برس تک اسرائیلی فوجیوں کی سوشل میڈیا پوسٹوں سے حساس فوجی معلومات جمع کرنے کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
  • سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان انتقال کرگئے
  • چین کی تاجکستان میں موجود اپنے شہریوں کو افغانستان کیساتھ سرحدی علاقے سے انخلاکی ہدایت
  • ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی
  • بریلی میں گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افرادگرفتار
تازہ ترین

حماس کا کئی برس تک اسرائیلی فوجیوں کی سوشل میڈیا پوسٹوں سے حساس فوجی معلومات جمع کرنے کا انکشاف

DAILY MITHAN Nov 24, 2025 0


حماس کا کئی برس تک اسرائیلی فوجیوں کی سوشل میڈیا پوسٹوں سے حساس فوجی معلومات جمع کرنے کا انکشاف

فلسطینی 7 اکتوبر 2023 کو خان یونس میں، تباہ شدہ اسرائیلی ٹینک کے ساتھ قومی پرچم لہرارہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔— فوٹو:اے پی 

اسرائیلی فوجی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کئی برسوں تک اسرائیلی فوجیوں کی سوشل میڈیا پوسٹس، تصاویر اور ویڈیوز کا باریک بینی سے مطالعہ کرکے حساس فوجی معلومات جمع کیں۔

رپورٹ کے مطاق جمع کی گئی معلومات میں فوجی اڈوں، گاڑیوں اور خصوصاً جدید ترین مرکاوا مارک 4 ٹینک کے آپریشنز سے متعلق ڈیٹا شامل تھا۔ اسی معلومات کی بنیاد پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں حماس نے متعدد ٹینک ناکارہ بنائے اور کئی فوجی اڈوں پر کامیاب حملے کیے۔

اتوار کو جاری ہونے والی اسرائیلی آرمی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک خصوصی انٹیلی جنس یونٹ نے ہزاروں سوشل میڈیا پوسٹس کو جوڑ کر کئی سال کی محنت سے ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کیا۔ 

اس ڈیٹا میں ٹینکوں کے ایسے خفیہ فیچرز بھی شامل تھے جو عام طور پر صرف فوجیوں کو ہی معلوم ہوتے ہیں، جیسے مرکاوا مارک 4 ٹینک کا خفیہ ’کِل سوئچ‘ جس کے ذریعے ٹینک کو مکمل طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ حماس نے یہ طریقہ کار نہال عوز فوجی اڈے سمیت سرحدی بیسز پر حملوں میں استعمال کیا۔

حماس کا کئی برس تک اسرائیلی فوجیوں کی سوشل میڈیا پوسٹوں سے حساس فوجی معلومات جمع کرنے کا انکشاف

7 اکتوبر کو تقریباً 215 فلسطینی مزاحمت کاروں نے اس بیس پر حملہ کیا اور اسے چند گھنٹوں میں فتح کرلیا، 53 فوجیوں کو ہلاک کیا اور 10 کو یرغمال بنا لیا۔۔—فوٹو: Eyal Eshel

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب 2024 کے اوائل میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک وسیع زیر زمین ٹنل کمپلیکس دریافت کیا جس میں فوجی اڈوں، گاڑیوں اور فوجی یونٹس کے بارے میں جمع کیا گیا بے تحاشا ڈیٹا موجود تھا۔ 

اس کمپلیکس کو اسرائیلی فوج نے ’پینٹاگون‘ کا نام دیا۔

 رپورٹ کے مطابق یہ کمپلیکس وسطی غزہ کے مہاجر کیمپوں کے نیچے قائم تھا، جہاں نقشے، دستاویزات، انٹیلی جنس رپورٹس، ورچوئل ریئلیٹی سمولیٹرز اور فوجی سازو سامان کے ماڈلز محفوظ تھے۔ یہ تمام مواد گزشتہ پانچ برس کے دوران سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حماس کا یہ انٹیلی جنس یونٹ تقریباً  ڈھائی ہزار اہلکاروں پر مشتمل تھا، جس نے ایک لاکھ کے قریب اسرائیلی فوجیوں کو مانیٹر کرنے کے لیے دسیوں ہزار جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنائے۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے یونٹ نے حساس معلومات جیسے فوجی نقل و حرکت، آئرن ڈوم بیٹریوں کی پوزیشن، کمپنیوں کی تعیناتی اور آپریشنل روٹین تک کا تفصیلی ریکارڈ رکھا۔

رپورٹ کے مطابق جعلی پروفائلز کے ذریعے حماس نے بعض اسرائیلی یونٹس کے داخلی واٹس ایپ گروپس تک رسائی بھی حاصل کی، جس سے انہیں فوجیوں کی بھرتی سے لے کر پروموشن تک کی معلومات ملتی رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حماس نے ان معلومات کو نہ صرف دستاویزات کی صورت میں مرتب کیا بلکہ انتہائی درستگی کے ساتھ اڈوں اور ساز و سامان کے تھری ڈی اور ورچوئل ریئلیٹی ماڈلز بھی تیار کیے، جن پر اس کے ایلیٹ نُخبہ یونٹ نے تربیت حاصل کی۔ اس یونٹ کا مقصد ٹینکوں کو قبضے میں لے کر غزہ کے اندر استعمال کرنا تھا، تاہم حملوں کے دوران وہ صرف ٹینک ناکارہ بنانے میں کامیاب ہو سکے۔

اسرائیلی فوج کے افسران کے مطابق انہیں معلوم تھا کہ حماس ٹریننگ ماڈلز استعمال کرتی ہے، لیکن ’ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنے درست ہوں گے‘۔ ایک افسر نے کہا ’حماس ان بیسز کو مجھ سے بہتر جانتی تھی، حالانکہ میں وہاں کئی سال تعینات رہا ہوں۔‘

مارچ میں ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ میں بھی انکشاف ہوا تھا کہ حماس کو نہال عوز بیس کی مکمل ساخت، فوجیوں کی تعداد، ان کی نقل و حرکت، پناہ گاہوں کی جگہ اور یہاں تک کہ کمانڈرز کے سونے کے کمروں تک کی معلومات تھیں۔ 

7 اکتوبر کو تقریباً 215 فلسطینی مزاحمت کاروں نے اس بیس پر حملہ کیا اور اسے چند گھنٹوں میں فتح کرلیا، 53 فوجیوں کو ہلاک کیا اور 10 کو یرغمال بنا لیا۔

یہ واقعہ 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں حماس کی سب سے بڑی اور منظم کارروائیوں میں سے ایک تھا، جس کی منصوبہ بندی کئی برس کی انٹیلی جنس جمع آوری اور سوشل میڈیا مانیٹرنگ کی بنیاد پر کی گئی تھی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سعودی شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمان انتقال کرگئے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
چین کی تاجکستان میں موجود اپنے شہریوں کو افغانستان کیساتھ سرحدی علاقے سے انخلاکی ہدایت
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا ، یکم شعبان بدھ کو ہوگی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
بریلی میں گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 12 افرادگرفتار
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
سال 2026 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
رات کو نیند نہ آنے سے پریشان؟ اس مسئلے سے نجات دلانے والا یہ حل ضرور پسند آئے گا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
تاجک فورسز کا افغانستان سے دراندازی کرنے والے 4 ’دہشتگردوں‘ کو ہلاک کرنیکا کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
مکران کے مشرقی ساحل پر ہمپ بیک ڈولفن کا جُھنڈ دیکھا گیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ایک عام غلطی جو کم کھانے یا ورزش کرنے کے باوجود موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاک فضائیہ کا ایف-16 دستہ کثیر ملکی مشقوں میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں موجود غلطی 5 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ کے ویب ورژن میں رواں سال کی پہلی بڑی اپ ڈیٹ
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کا ناروے کو خط
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
جو جادو ٹونا یا اسکی تشہیر کریگا 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہوگی، پینل کوڈ میں ترمیم کا بل سینیٹ سے منظور
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
راجن پور:کچےکے علاقے میں آپریشن، 18 مطلوب ڈاکوؤں نے سرنڈرکردیا
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان کو اجرک پیش کی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
گل پلازہ کے مالک نے نقشے کے برخلاف 1200 دکانیں تعمیر کیں: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
Headline تازہ ترین
سائیکل چلانے کی تربیت دیکر 2 سال میں لاکھوں روپے کمانے والا نوجوان
DAILY MITHAN Jan 19, 2026
تازہ ترین
افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک
DAILY MITHAN Jan 19, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026