آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی


ججز ٹرانسفر کیس: آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی۔ 

وفاقی آئینی عدالت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججزکی درخواست میں انٹراکورٹ اپیل کو سپریم کورٹ واپس بھجوانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ 

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی۔ 

سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ہائیکورٹ کے 5 ججز کی درخواست خارج کردی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *