الیکشن میں کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم


الیکشن میں کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر  ہے: وزیراعظم

فوٹو: فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر لیگی رہنماؤں کو  مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے اےاین 129میں حافظ محمد نعمان اور این اے 143 چیچہ وطنی میں محمد طفیل جٹ کو کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ نوازشریف کے ویژن اور  ان کی بے مثال قیادت کی بدولت ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی مریم نواز کی محنت پر عوام کےاعتماد کی عکاسی ہے، اور یہ جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی میں پارٹی کارکنان کی محنت بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں ن لیگ کے حصے میں آئی، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *