رحیم یار خان میں آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق


رحیم یار خان میں آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق

آئل ٹینکر کا مرمتی کام جاری تھا اور ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا: ریسکیو حکام/ فائل فوٹو 

رحیم یارخان: قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر کو آگ لگنے سے 4 افرد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

جیو نیوز کے مطابق رحیم یار خان میں قومی شاہراہ پرمسلم چوک کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنےکا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک زخمی ہوا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کا مرمتی کام جاری تھا اور ٹینکر کے اندر آئل موجود نہیں تھا تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *