اسلام آباد: چین کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں ۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔






















Leave a Reply