پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی


بارڈرز کی بندش: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بڑی کمی

اکتوبرمیں سالانہ بنیادوں پرپاک افغان دوطرفہ تجارت میں54 فیصدکمی آئی جو ماہانہ بنیادوں پراکتوبرمیں 36 فیصد کم ہوئی__فوٹو: فائل

پاکستان اور افغانستان کے بارڈرز کی بندش کے سبب دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بڑی کمی آگئی۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اکتوبرمیں سالانہ بنیادوں پرپاک افغان دوطرفہ تجارت میں54 فیصدکمی آئی جو ماہانہ بنیادوں پراکتوبرمیں 36 فیصد کم ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبرکے مقابلے اکتوبر میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں28 فیصدکمی ہوئی ہے اور سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 55 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں افغانستان سےدرآمدات 42 فیصد کم ہوئیں جس میں سالانہ بنیاد پر 53 فیصد کمی آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر 2025 میں پاک افغان دوطرفہ تجارت کا حجم 11کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا، ستمبر میں دو طرفہ تجارت 17 کروڑ 70 لاکھ اور اکتوبر2024 میں24کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھی جب کہ اکتوبر 2025 میں افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات 5کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ستمبر 2025 میں افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات 8کروڑ 10لاکھ ڈالرز تھیں، اکتوبر2024 میں افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات کا حجم13کروڑڈالرز تھا، جب کہ اکتوبر2025 میں افغانستان سے پاکستانی درآمدات5کروڑ50 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ستمبر 2025 میں افغانستان سےدرآمدات کا حجم 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تھا اور اکتوبر2024 میں افغانستان سے درآمدات کا حجم 11 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کراسنگ پوائنٹس کو سکیورٹی صورتحال کےباعث12اکتوبر سے غیرمعینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *