مدینہ میں آئل ٹینکر بھارتی عمرہ زائرین کی بس سے ٹکرا گیا، 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات


مدینہ میں آئل ٹینکر بھارتی عمرہ زائرین کی بس سے ٹکرا گیا، 40 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

 بس میں سوار افراد کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے تھا/ فائل فوٹو

مدینہ: بھارت سے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق عمرہ کے لیے سعودی عرب میں موجود  زائرین پیر کی صبح ایک بس میں مکہ سے مدینہ منورہ جا رہے تھے جہاں ان کی بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق بس میں 42 افراد سوار تھے جن  کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر  حیدرآباد سے تھا اور ان عمرہ زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے بعد بھڑک والی آگ سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہے ہے جب کہ سعودی حکام امدادی کارروائی کررہے ہیں۔ 

دوسری جانب بھارتی سیاستدان اسد الدین اویسی نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں 41 افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم سعودی حکام کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تعداد کے حوالے سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *