Skip to content
  • Friday, 13 March 2026
  • 8:30 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • شاہ عبداللہ کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، مشترکہ فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا، تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا

حالیہ پوسٹس

  • آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
  • کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا
  • اسلام آباد ائیرپورٹ بند، تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا
  • بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
  • وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
تازہ ترین

شاہ عبداللہ کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، مشترکہ فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا، تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا

DAILY MITHAN Nov 16, 2025 0


شاہ عبداللہ کا ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ، مشترکہ فائر پاور کا مظاہرہ دیکھا، تربیت کے اعلیٰ معیار کو سراہا

ملٹی ڈومین آپریشنز، روایتی اور فضائی فائر پاور، کثیر المقاصد ڈرونز کا استعمال اور مربوط زمینی کارروائیوں کا مظاہرہ بھی مشقوں میں شامل تھا: آئی ایس پی آر— فوٹو:آئی ایس پی آر

اردن کے فرمانروا اورمسلح افواج کےسپریم کمانڈرشاہ عبداللہ دوئم نے گلوبل انڈسٹریل اینڈڈیفنس سلوشنز اور ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپریم کمانڈر شاہ عبداللہ ابن الحسین کے پاکستان دورے کے دوران شہزادی سلمیٰ بنت عبداللہ اور اردنی سول و عسکری حکام کا وفد بھی اُن کے ہمراہ تھا۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دیگر سینیئر حکام کے ہمراہ شاہی مہمانوں کا استقبال کیا۔

گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز میں شاہ عبداللہ کو ادارے کے ڈھانچے، صلاحیتوں اور مصنوعات کے پورٹ فولیو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بعد ازاں شاہ عبداللہ نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ بھی کیا۔ 

وزیراعظم  شہباز شریف نے بھی اس موقع پر شرکت کی جبکہ آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت ووگار ویلِہ اوغلو مصطفیٰ ایوف بھی مہمانوں میں شامل تھے۔ شاہ عبداللہ اور دیگر مہمانوں نے مشترکہ فائر اور مینوور مشق کا عملی مظاہرہ دیکھا جس میں ملٹی ڈومین آپریشنز، روایتی و فضائی فائر پاور اور مربوط زمینی کارروائیاں شامل تھیں۔

شاہ عبداللہ نے شریک دستوں اور ائیر کریوز کی اعلیٰ تربیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تیاری کو سراہا۔ 

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ عبداللہ اور عوامِ اردن کے لیے پاکستان کے گہرے احترام اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی، باہمی اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ 

چیف آف آرمی اسٹاف نے پاکستان اور مملکتِ اردن کے مضبوط دفاعی شراکت دار کے رشتے کو اجاگر کرتے ہوئے عسکری تعاون میں مزید فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ وژن پر زور دیا۔

اس سے قبل شاہ عبداللہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آرڈر آف دی ملٹری میرٹ (فرسٹ ڈگری) سے نوازا جو دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ شاہ عبداللہ کا پاکستان کا دو روزہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اخوت، بھائی چارے اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ائیرپورٹ بند، تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
جوان دکھنے والے اس شخص کی عمر نے سب کو حیران کردیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بہترین میچ میکنگ 40 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
عراق میں امریکی جہاز کو پیش آنیوالے حادثے میں 4 ہلاکتیں ہوئیں: سینٹکام کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کردیا تھا: ذرائع
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہونے لگی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
دی ہنڈریڈ میں ابرار ا کی بھارتی ملکیتی ٹیم میں شمولیت، بی سی سی آئی کے نائب صدر نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
اسکول بس کا فرش ٹوٹنے سے ایک طالب علم گر کر ہلاک
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
عمیر جسوال کی پارٹنر کو دھوکا دینے والوں سے متعلق انسٹا اسٹوری وائرل
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نا کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں، سپلائی میں بڑی تبدیلی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026