جہلم میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی گرین ٹریکٹراسکیم کے تحت 39 کسانوں میں گرین ٹریکٹرتقسیم کیے گئے۔
جہلم میں کسانوں میں ٹریکٹرتقسیم کرنے کی تقریب ہوئی اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہرکیانی نے جہلم، دینہ اور سوہاوہ میں ٹریکٹر تقسیم کیے۔
انہوں نے 39 کسانوں میں گرین ٹریکٹرتقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب میں بلال اظہر کیانی کاکہنا تھاکہ کسانوں کوٹریکٹرزپرسبسڈی دیکرپنجاب میں زراعت کوترقی دی جارہی ہے، ای میکنائزیشن کا عمل پنجاب میں زراعت کے نئے دور کا آغاز ہے، کسانوں کی ترقی زراعت اورپاکستان کی ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان اور صنعتی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، سپر سیڈرز سمیت جدید زرعی مشینری کےاستعمال سےصوبےمیں جدید زراعت کوفروغ مل رہا ہے، وزیراعظم کی نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی،ملکی معاشی ترقی پرتوجہ مرکوزہے۔






















Leave a Reply