حکومتی وارننگ کام کرگئی، 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی


پنجاب: حکومتی وارننگ کام کرگئی، 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی

 باقی 14 ملوں کو آج چیک کر کے کارروائی شروع کریں گے، کین کمشنر پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں  کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بعد نصف سے زائد شوگر ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق کین کمشنر پنجاب کا بتانا ہے کہ پنجاب کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کردی ہے جبکہ  باقی 14 ملوں کو آج چیک کر کے کارروائی شروع کریں گے۔ 

کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ  آج سے کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگر ملز کے خلاف ایکشن پلان تیار ہے اور کرشنگ شروع نہ کرنے والی شوگرملز کو 10 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔ 

کین کمشنر  کے مطابق کرشنگ سیزن میں مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، کسانوں کو بروقت گنے کی ادائیگی بھی یقینی بنائیں گے جب کہ بازار میں نئی چینی سپلائی آنے سے قیمت بھی کم ہو گی۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *