پی ٹی آئی وفدکی خیبرپختونخوا میں امن جرگے میں شرکت کیلئے وفاقی حکومت کو دعوت


پی ٹی آئی وفدکی خیبرپختونخوا میں امن جرگے میں شرکت کیلئے وفاقی حکومت کو دعوت

فوٹو:@PTIKPOfficial

پی ٹی آئی نے  خیبرپختونخوا میں امن جرگے میں شرکت کے لیے  وفاقی حکومت کو  دعوت  دے دی۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد امیر مقام نے کہا کہ  امن کےلیے سب کو مل بیٹھ کرکام کرنا ہوگا، اس سے قبل بھی ہم نے اختلافات بھلا کر امن جرگے میں شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم امن جرگہ بلا رہےہیں چاہتے ہیں  سب  اکھٹے فیصلےکریں، ہم چاہتے کہ صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز  اکھٹے ہوکر آگے بڑھیں۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ  افغانستان کے بارڈر  پر  بے امنی کو قابو کرنا کسی ایک پارٹی کے بس کی بات نہیں، یہ معاملہ سیاست سے بالاتر ہے ، چاہتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈر مل کر فیصلہ کریں اور اکھٹے ہوکر مسئلے کا حل نکالیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *