Skip to content
  • Thursday, 22 January 2026
  • 9:56 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایف بی آر کیلئے خطرے کی گھنٹی، انکم ٹیکس جمع کرانے والوں میں 10 لاکھ نے آمدن صفر ظاہر کی

حالیہ پوسٹس

  • سائنسدانوں نے لمبی عمر کا راز دریافت کرلیا
  • متحدہ عرب امارات کا اے آئی کی مدد سے مصنوعی بارش سے پانی کی قلت دور کرنے کا منصوبہ
  • مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
  • جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
  • غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان
تازہ ترین

ایف بی آر کیلئے خطرے کی گھنٹی، انکم ٹیکس جمع کرانے والوں میں 10 لاکھ نے آمدن صفر ظاہر کی

DAILY MITHAN Oct 28, 2025 0


ایف بی آر کیلئے خطرے کی گھنٹی، انکم ٹیکس جمع کرانے والوں میں 10 لاکھ نے آمدن صفر ظاہر کی

اس صورتحال نے ایف بی آر کے اندر خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، اور اب ادارہ ٹیکس چوری کی نشاندہی کے لیے بڑے پیمانے پر آڈٹ پلان تیار کر رہا ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو اب تک 55 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرن موصول ہو چکے ہیں، جن میں سے تقریباً 33 فیصد ریٹرنز میں آمدن صفر یا برائے نام ظاہر کی گئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایف بی آر کو معلوم ہوا ہے کہ تقریباً 10 لاکھ ٹیکس دہندگان نے رواں مالی سال میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم آمدن ظاہر کی ہے۔

اس صورتحال نے ایف بی آر کے اندر خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں، اور اب ادارہ ٹیکس چوری کی نشاندہی کے لیے بڑے پیمانے پر آڈٹ پلان تیار کر رہا ہے۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ”ہم نے 9 لاکھ 77 ہزار ریٹرنز کی نشاندہی کی ہے جن میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں کم آمدن ظاہر کی گئی۔ بعض برآمد کنندگان نے اپنی ریٹرنز میں نقصان ظاہر کیا ہے۔ 

ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ 31 اکتوبر 2025 کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد ان ٹیکس دہندگان کو نوٹس بھیجے جائیں گے تاکہ وہ اپنی ریٹرنز دوبارہ جمع کرائیں، بصورتِ دیگر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔”

اب تک ایف بی آر کو 55 لاکھ ریٹرنز موصول ہوئے ہیں، جن میں سے 17 لاکھ سے زائد میں صفر یا برائے نام آمدن ظاہر کی گئی ہے۔ تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ ان ریٹرنز سے بھی اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جنہیں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ ان ڈیٹا کو قابلِ ٹیکس آمدن میں تبدیل کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، ایف بی آر نے ریٹرن فائلرز کو تین پیغامات بھیجے  جن میں سے ایک میں یاد دہانی کرائی گئی کہ وہ اپنی ریٹرنز بروقت جمع کرائیں۔ 31 اکتوبر کی آخری تاریخ کے بعد ایف بی آر اُن تمام ٹیکس دہندگان کو ایک “نوٹس نما پیغام” بھیجے گا جنہوں نے پچھلے سال کے مقابلے میں کم آمدن ظاہر کی۔ادارے نے اس مقصد کے لیے 2000 آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی ہیں، تاکہ موجودہ مالی سال کے لیے مؤثر آڈٹ کیا جا سکے۔

جب چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر نے 8 لاکھ 53 ہزار ریٹرن فائلرز کو پیغامات بھیجے، جن میں انہیں آگاہ کیا گیا کہ ٹیکس مشینری کے پاس ان کے مالی لین دین اور دیگر تفصیلات کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ”ہم نے ان پیغامات میں ایک اندازاً آمدن بھی ظاہر کی ہے اور ٹیکس دہندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ریٹرنز احتیاط سے جمع کرائیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے لمبی عمر کا راز دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات کا اے آئی کی مدد سے مصنوعی بارش سے پانی کی قلت دور کرنے کا منصوبہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
مکہ مکرمہ، منشیات اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دےدی گئی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا ایک اور بڑا نقصان دریافت
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
غزہ پیس بورڈ میں جانا فقط ٹرمپ کی آشیر باد حاصل کرنا ہے، مولانا فضل الرحمان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
زمبابوے کو شکست دیکر پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے فیصلے پر اپوزیشن کا حکومت سے ایوان کو اعتماد میں لینےکا مطالبہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کی جانب سے ایک وئیر ایبل اے آئی پن کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
اہلیہ سے طلاق کے بعد بھارتی کرکٹر کو گرل فرینڈ بھی چھوڑ گئی، جوڑے نے ایک دوسرے کو اَن فالو کردیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
ایکس (ٹوئٹر) میں اسٹارٹر پیکس نامی نئے فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
آگ سے متاثرہ گل پلازہ کی عمارت مخدوش قرار، ریسکیو آپریشن کے بعد عمارت گرانے کی سفارش
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
سانحہ گل پلازہ، میونسپل کمشنرکے ایم سی افضل زیدی کو عہدے سے ہٹادیا گیا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
ڈیووس میں وزیر اعظم شہبازشریف کی صدر ٹرمپ کے کان میں سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
دہائیوں قبل گم ہونے والی انگوٹھی ایک ساحل میں دریافت
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تبدیل نہ کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکہ، 5 افراد جھلس کر زخمی
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
صدر ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باقاعدہ اعلان کردیا، وزیراعظم پاکستان نے بھی دستخط کیے
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
چیٹ جی پی ٹی اب آپ کی عمر کی پیشگوئی بھی کرسکے گا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
تازہ ترین
سانحہ کی ابتدائی رپورٹ تیار
DAILY MITHAN Jan 22, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 20, 2026