خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ خوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 بھارتی خوارج ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 بھارتی خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رکھیں گے، ملک سے غیرملکی سر پرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں فتنہ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے 8 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔خیبرپختونخوا میں فتنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہیں۔






















Leave a Reply