ٹانک میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کا اسکول دھماکے سے اڑا دیا


ٹانک میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کا اسکول دھماکے سے اڑا دیا

دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا: ڈی پی او/ فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول سے دھماکے سے تباہ کردیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے ضلع ٹانک کے علاقے گرہ بڈھا میں واقعہ گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا کرکے تباہ کردیا۔ 

ڈی پی او ٹانک شبیر حسین شاہ نے بتایاکہ دھماکے سےگرلز پرائمری اسکول کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی ہے تاہم  واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ڈی پی او کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقےکی ناکہ بندی کرکےسرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *