Skip to content
  • Friday, 13 March 2026
  • 8:29 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 11 ارب روپے سے زائد کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دینے کا انکشاف

حالیہ پوسٹس

  • آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
  • کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا
  • اسلام آباد ائیرپورٹ بند، تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا
  • بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
  • وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
تازہ ترین

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 11 ارب روپے سے زائد کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دینے کا انکشاف

DAILY MITHAN Oct 23, 2025 0


کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں 11 ارب روپے سے زائد کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دینے کا انکشاف

فوٹو: فائل 

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی( کے ڈی اے)  میں 11 ارب 33 کروڑ روپے کے ٹھیکے بغیر ٹینڈر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں روپے کے کنسلٹنسی ٹھیکے بغیر ٹینڈر اور قواعد کے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

چیف منسٹر سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقات ایم/ایس عاطف نذر پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کو 11 ارب روپے سے زائد کے منصوبے بغیر اشتہار اور باضابطہ ٹینڈرنگ کے دیے جانے پر کی جائیں گی۔

نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے کو ’’انتہائی سنگین‘‘ قرار دیتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو کو مشترکہ طور پر انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ 

یہ تحقیقات سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت پر شروع کی گئی ہیں، جس میں کے ڈی اے پر سنگین مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ 

شکایت میں کہا گیا ہے کہ کے ڈی اے نے ابتدائی طور پر کمپنی کو صرف ایک منصوبہ ایف ایل فور، ایفائیو، سیکٹر 7-بی سرجانی ٹاؤن میں ٹینڈر کے ذریعے دیا تھا، لیکن بعد ازاں اسی کمپنی کو متعدد بڑے منصوبے بغیر کسی اشتہار، بولی یا مقابلے کے دیے گئے۔

 خط کے مطابق، ادارے نے ایس پی پی آر اے اور پلاننگ کمیشن کے تمام قواعد کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اور ایک ہی کنسلٹنٹ پر انحصار کر کے ادارے کو نقصان پہنچایا۔

متن کے مطابق، کریم آباد انڈر پاس اسکیم کی ابتدائی لاگت 700 ملین روپے مقرر کی گئی تھی، جسے بعد میں بڑھا کر 1.35 ارب اور پھر 3.81 ارب روپے تک پہنچا دیا گیا۔

 رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ منصوبہ پرانے سی ایس آر 2012 ریٹس پر ٹینڈر کیا گیا، مگر بعد ازاں غیرقانونی طور پر نئے ریٹس سی آر 2024 کے تحت لاگو کیے گئے، حالانکہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ نے پرانے ٹینڈر منسوخ کر کے نیا ٹینڈر جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے کے ڈیزائن میں بھی سنگین تکنیکی خامیاں پائی گئیں، دیواروں میں پانی کا رساؤ شروع ہوچکا ہے۔ اس کے باوجود کے ڈی اے نے کمپنی کو مزید بڑے منصوبے دیے، جن میں منور چورنگی انڈر پاس اسکیم بھی شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق، کے ڈی اے نے ایم/ایس عاطف نذر پرائیویٹ لمیٹڈ کو “ان ہاؤس کنسلٹنٹ” کا درجہ دے رکھا ہے، جس کے تحت کمپنی کو براہِ راست پی سی ون تیار کرنے اور جمع کرانے کی اجازت دی گئی۔

سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ کمپنی کے زیادہ تر پروجیکٹس، جن میں اسپتال، اسکول اور دیگر سرکاری عمارتیں شامل ہیں، یا تو نامکمل رہے یا غیر معیاری نکلے۔ 

 وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ تمام الزامات کی جانچ قانون، قواعد اور پالیسی کے مطابق شفاف انداز میں کی جائے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا، عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا گیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد ائیرپورٹ بند، تمام پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے روک دیا گیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں حسین طلعت فیلڈنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
جوان دکھنے والے اس شخص کی عمر نے سب کو حیران کردیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بہترین میچ میکنگ 40 فیصد خصوصی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
عراق میں امریکی جہاز کو پیش آنیوالے حادثے میں 4 ہلاکتیں ہوئیں: سینٹکام کی تصدیق
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
حکومت نے گورنر سندھ کی تبدیلی پر ایم کیو ایم کو گزشتہ سال نومبر میں آگاہ کردیا تھا: ذرائع
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہونے لگی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
دی ہنڈریڈ میں ابرار ا کی بھارتی ملکیتی ٹیم میں شمولیت، بی سی سی آئی کے نائب صدر نے خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
مائی کولاچی اور ایم ٹی خان روڈ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
اسکول بس کا فرش ٹوٹنے سے ایک طالب علم گر کر ہلاک
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
Headline تازہ ترین
عمیر جسوال کی پارٹنر کو دھوکا دینے والوں سے متعلق انسٹا اسٹوری وائرل
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
نادرا نے ڈیجیٹل شناختی کارڈ قبول نا کرنے والے اداروں کو خبردار کردیا
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
تازہ ترین
امریکا نے عارضی طور پر روسی تیل پر عائد پابندیاں اٹھا لیں، سپلائی میں بڑی تبدیلی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی
DAILY MITHAN Mar 13, 2026
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026