آئی ایم ایف کا پاکستان کی گندم پالیسی پر اعتراض، کم از کم امدادی قیمت کے تعین پر تحفظات


آئی ایم ایف کا پاکستان کی گندم پالیسی پر اعتراض، کم از کم امدادی قیمت کے تعین پر تحفظات

آئی ایم ایف نے وزارت فوڈ سکیورٹی کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور پالیسی کے خدوخال بھی وزارت فوڈ سے طلب کرلیے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی نئی گندم پالیسی میں کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض اٹھا دیا۔

ذرائع کے مطابق گندم پالیسی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے وزارت فوڈ سکیورٹی کو خط لکھ کر آگاہ کیا اور پالیسی کے خدوخال بھی وزارت فوڈ سے طلب کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت فوڈ نے آئی ایم ایف کے اعتراضات پر جواب دیا ہے کہ امدادی قیمت فکس نہیں کی گئی جسے آگے سمجھنے میں غلطی ہوئی جس پر آئی ایم ایف نے بھی اس لیے اعتراض اٹھایا کہ شاید امدادی قیمت فکس ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو جواب کہا گیا ہے کہ کم ازکم امدادی قیمت کے بجائے انڈیکٹو قیمت کا تعین کیا گیا ہے، امریکا کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت کو دیکھتے ہوئے انڈیکٹو پرائس نکالی گئی ہے۔

ذرائع وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ امریکا کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت 238 ڈالر فی ٹن ہے، انٹرنیشنل ہارڈریڈ گندم کی قیمت پر کراچی میں لینڈنگ اخراجات شامل کرکے اندازہ لگایا گیا تھا۔

ذرائع نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے درآمد شدہ گندم ملتان لائے جانے کے اخراجات بھی شامل کیے گئے ہیں اور درآمدشدہ گندم ملتان لانے پر اخراجات نکال کر 3500 روپے فی من قیمت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

وزارت فوڈ کے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے اعتراضات وزیراعظم ہاؤس کے ساتھ بھی شیئر کیے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *