Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 11:53 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • شہری کے ساتھ بڑا فراڈ، جعل سازوں نے ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکال لیے

حالیہ پوسٹس

  • 58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
  • برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت
  • سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
  • امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے
  • ڈمی گورنر نہیں تھا،کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں: کامران ٹیسوری
تازہ ترین

شہری کے ساتھ بڑا فراڈ، جعل سازوں نے ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکال لیے

DAILY MITHAN Oct 23, 2025 0


کراچی: شہری کے ساتھ بڑا فراڈ، جعل سازوں نے ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکال لیے

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو شہری سنی کمار نے شکایت درج کروائی تھی جس پر این سی سی آئی اے نے انکوائری کی/ فائل فوٹو

کراچی: شہری کی غیر قانونی طور پر ڈوپلیکیٹ سم نکال کر اس کے بینک اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکالنے کا فنانشل فراڈ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو شہری سنی کمار نے شکایت درج کروائی تھی جس پر این سی سی آئی اے نے انکوائری کی۔

شکایت گزار کے مطابق 29 ستمبر 2025 کو 7 سے 8 بجے کے درمیان وہ کراچی میں موجود تھا کہ اچانک اس کے سم کارڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا جس پر وہ  اگلے روز 30 ستمبر کو کراچی میں واقع موبائل کمپنی کے بزنس سینٹر گیا جہاں اسے بتایا گیا کہ اس کے نام پر موجود سم کی ڈوپلیکیٹ سم حیدر آباد میں بغیر اس کی بائیو میٹرک شناخت کے نکلوائی گئی جب کہ یہی سم نمبر اس کے بینک اکاؤنٹ سے بھی لنک تھا۔

شہری نے بتایا کہ جب اس نے اپنا بینک اکاؤنٹ چیک کیا تو معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی طور پر فراڈ کے ذریعے اس کے بینک اکاؤنٹ سے ایک رات میں 100 سے ٹرانزیکشن کے ذریعے 85 لاکھ روپے کی رقم نکال کر متعدد مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ شہری کی جانب سے ثبوت بھی فراہم کیے گئے جس کے بعد نجی بینک اور سیلولر کمپنی سے متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تاہم دونوں کی جانب سے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

حکام کے مطابق بینک کے متعلقہ برانچ منیجر کو تمام متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کیا گیاہے، بینک کی جانب سے برانچ منیجر کی جگہ ریلیشن شپ مینجر پیش ہوئی جنہوں نے صرف متاثرہ شہری کی بینک اسٹیٹمنٹ اور جزوی ٹرانزیکشن ریکارڈ پیش کیا جس کے بعد انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ دیگر دستاویزی ریکارڈ بھی پیش کریں تاہم بینک کی جانب سے مطلوب مکمل ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

حکام کا بتانا ہے کہ موبائل سیلولر کمپنی کے ہیڈ آف کمپلائنس سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا تاہم متعدد بار یاد دہانی کروانے کے باوجود کمپنی کی جانب سے مبہم اور غیر اطمینان بخش جواب دیا گیا تاہم بعد ازاں سیلولر کمپنی کے منیجر فرنچائز سروسز اینڈ گورنس اور سینئر ایگزیکٹو جی آر اینڈ ریگولیٹری افیئرز پیش ہوئے جن کی جانب سے جزوی ریکارڈ جمع کروایا گیا۔

حکام کے مطابق ان سے سم کے جاری کرنے، حفاظتی اقدامات ، احتساب، ڈیوائس لوکیشن ٹیگنگ اور بی وی ایس ایس او پیز سے متعلق 48 سوالات کیے گئے تاہم انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا اور باقی دستاویزات کے ساتھ تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا۔

حکام کے مطابق ٹرانزیکشن پیٹرن منصوبہ بندی سائبر فنانشل فراڈ کا اشارہ کرتا ہے جس میں دھوکا دہی پر مبنی سم سویپ سرگرمی کے بعد درخواست گزار کے ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم تک غیر مجاز رسائی شامل ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ سم دوبارہ جاری کرنے میں مجرمانہ غفلت نے درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ تک براہ راست دھوکا دہی کی سہولت فراہم کی جب کہ بینک مستعدی سے مشق کرنے میں ناکام رہا۔

حکام کے مطابق بائیو میٹرک لاگ ان تک رسائی ،او ٹی پی ویری فکیشن اور اینٹی فراڈ مانیٹری مکینزم کے باوجود بینک نے ریڈ فلیگ الرٹس پر مناسب تصدیق کے بغیر چند گھنٹوں کے اندر متعدد ہائی ویلیو ٹرانزیکشنز کی اجازت دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کی فراڈ کے ذریعے نکالی گئی سم کے ذریعے غیر مجاز طور پر درخواست گزار کے ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم تک رسائی دی گئی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
برطانوی ہائی کمشنر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، پاکستان اور خطےکی صورتحال پر بات چیت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سلمان مرزا نے جھوٹی خبر چلانے پر نجی ٹی وی اور اس کے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی ریاست کینٹکی میں فوجی اڈے سے 4 جدید فوجی ڈرون چوری ہوگئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ڈمی گورنر نہیں تھا،کہہ سکتا ہوں کس نے ہٹوایا لیکن کہوں گا نہیں: کامران ٹیسوری
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران امریکا جنگ کے اثرات یورپ تک پہنچ گئے، برطانیہ میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو ایپسٹین اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کا ایک محرک قرار دے دیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
صدر مملکت آصف زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
آئی پی ایل ٹیم کی مالکن نے ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں خرید لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سرکاری افسران کے فیول میں 50 فیصد کمی، حکومت سندھ کا کفایت شعاری اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا افغانستان سے متعلق اپنی موجودہ پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 اہم شرائط رکھ دیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
نومنتخب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اپنے پہلے پیغام میں شہداء کے خون کا بدلہ لینےکا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
امریکا نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت کا کل صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والا شخص جس کے منہ میں 42 دانت ہیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹھنڈا یا گرم، صحت کے لیے کونسا پانی زیادہ بہتر ہوتا ہے؟
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اب والدین 13 سال سے کم عمر بچوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو کنٹرول کرسکیں گے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اب ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق چند سیکنڈ میں ہوسکے گی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026