عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز


عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر پابندی کی تجویز

ان چیزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے ان کی قیمتیں کم ہوں گی: ذرائع وزارت پیداوار/ فائل فوٹو

لاہور : حکومت کی جانب سے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت پیداوار  کے مطابق سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں لہٰذا مٹن،  بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کیلئے پابندی کی تجویز  دی گئی ہے، ان چیزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے ان کی قیمتیں کم ہوں گی۔

ذرائع  کا بتانا ہے کہ گوشت کی بےجا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔

وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، لاہور  سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جارہا۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ  مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *