
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا۔
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع ہوئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ طالبان فورسز اور ان کے زیرِ استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، جوابی کارروائی شہری آبادی نہیں دہشت گرد عناصر کے خلاف تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا تھا اور یہ شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا جس کے بعد افغان طالبان نے سیز فائر کی درخواست کی۔
Leave a Reply