لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارجی ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد


لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارجی ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد

فوٹو: فائل 

لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سکیورٹی فورسز کی کامیابی کارروائی میں8 خوارجی ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج  نے لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں  16اکتوبر کو انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی پراکسی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی جس میں8  خوارجی ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے  کہ فورسز نے سلطان خیل، طوفان والا کے علاقوں میں فضائی اور زمینی نگرانی شروع کی، دوران نگرانی خوارج کی نقل وحرکت کی نشاندہی ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کےدوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارود بر آمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 102خوارج ہلاک کیے گئے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *