نریندر مودی ٹرمپ سے ڈرتے ہیں، اسی لیے روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا: راہول گاندھی


نریندر مودی ٹرمپ سے ڈرتے ہیں، اسی لیے روسی تیل نہ خریدنے کا فیصلہ کیا: راہول گاندھی

فوٹو: فائل

روس سے تیل کی خریداری روکنے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو  آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی اپوزیشن لیڈر  اور کانگریس کے سینئر  رہنما راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر  جاری پیغام میں کہاکہ  نریندر  مودی امریکی صدر  سے ڈرتے ہیں جب ہی  انہوں نے ٹرمپ کو یہ فیصلہ کرنے اور  اعلان کرنے کی اجازت دی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری بند کرے گا۔

راہول گاندھی نے لکھا کہ بار بار کی بےعزتی کے باوجود مودی نےمبارک باد کے پیغامات بھیجے،  غزہ کانفرنس میں اپنی شرکت گول کرگئے، نریندی مودی پاک بھارت جنگ بندی پر صدر ٹرمپ کے دعوؤں کی تردید نہ کرسکے۔

ادھر کانگریس کی رہنما سپریا شریناتےنے مودی کو ‘نریندر  مکمل سرینڈر‘ کا نام دیدیا۔ کانگریس کے جنرل سکرٹری برائے مواصلات جیرم رمیش نے بھی روس سے تیل کی خریداری روکنے پر  مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تاہم آج وائٹ ہاؤس حکام نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز  سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کردی ہے۔

بھارت مستقبل میں مکمل طور پر روس سے تیل کی خریدار ی روکےگا یا نہیں، اس حوالے سے امریکی حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *