Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 11:06 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • معرکہ حق میں مؤثر ثابت ہونے پر انڈونیشیا نے بھی چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدنےکا فیصلہ کرلیا

حالیہ پوسٹس

  • نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر
  • پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا، انداز فحش عمل قرار
  • اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھواں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق
  • ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو، ایرانی جنرل کا دعویٰ
  • اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
تازہ ترین

معرکہ حق میں مؤثر ثابت ہونے پر انڈونیشیا نے بھی چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدنےکا فیصلہ کرلیا

DAILY MITHAN Oct 16, 2025 0


معرکہ حق میں مؤثر ثابت ہونے پر انڈونیشیا نے بھی چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدنےکا فیصلہ کرلیا

فوٹو: فائل

جکارتہ: انڈونیشیا نے چین سے جدید جے 10  سی لڑاکا طیارے  خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک جلد ہی چین کے جدید جے-10 سی لڑاکا طیارے خریدنے جا رہا ہے جس کے بعد انڈونیشیا جے 10 سی طیارے استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جاے گا۔

جے 10 سی طیاروں کی خریداری کا یہ معاہدہ انڈونیشیا کی تاریخ میں پہلا موقع ہوگا جب وہ چینی ساختہ جنگی طیارے خریدے گا جو اس کی فوجی صلاحیتوں کو جدید بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

انڈونیشیا کے وزیرِ دفاع سجافری سیامسودین نے بدھ کے روز قومی خبر رساں ادارے انتارا کو بتایا کہ ’ہم جلد ہی جے-10 سی طیارے خریدنے جا رہے ہیں اور وہ بہت جلد جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے‘۔ تاہم انہوں نے طیاروں کی خریداری کے ٹائم فریم یا ترسیل کی تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے بھی تصدیق کی کہ ان کی وزارت نے طیاروں کی خریداری کے لیے  9 ارب ڈالر  کی منظوری دے دی ہے۔ 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کم از کم 42 جے-10 سی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انڈونیشیا کی وزارتِ دفاع نے گزشتہ ماہ اس منصوبے کا انکشاف کیا تھا اور ترجمان نے کہا تھا کہ انڈونیشیا ’اپنی فضائیہ کے لیے بہترین جنگی ہتھیار‘ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، انڈونیشین فضائیہ اس وقت چینی ساختہ جے-10 سیریز کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کی شمولیت سے ملک کی فضائی دفاعی صلاحیتیں مؤثر طور پر مضبوط ہوں گی۔

جے-10 طیارہ چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن نے 1980 کی دہائی میں تیار کیا تھا، اس کا جدید ورژن جے-10 سی چین کا 4.5 جنریشن  کا طیارہ ہے جو چین کی دفاعی صنعت کی ایک اہم اور نمائندہ پروڈکٹ سمجھا جاتا ہے۔

یہ طیارہ جدید انجن، اے ای ایس اے ریڈار (AESA Radar) اور پی ایل-15  میزائلوں سے لیس ہے۔

فی الحال چین کے علاوہ پاکستان واحد ملک ہے جو جے-10 سی طیارے استعمال کرتا ہے، پاکستان نے 2020 میں 36 جے-10 سی طیارے اور 250 پی ایل-15 ای میزائل آرڈر کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق، پاک فضائیہ نے مئی میں بھارت کے ساتھ جھڑپ کے دوران جے-10 سی طیارے استعمال کیے، جنہوں نے بھارتی فضائیہ کے متعدد طیارے، بشمول فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے تھے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا، انداز فحش عمل قرار
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھواں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ جنگ بندی کا اعلان ہو، ایرانی جنرل کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد، پنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کی رہبر معظّم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعووں کی تردید
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ابلیس کا تعویذ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا امریکا اور اسرائیل کو مکمل سزا دینے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کا گوگل، مائيکرو سافٹ اور اوریکل جیسی ٹیک کمپنیوں اور بینکوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
پاکستان کیساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی: آئی ایم ایف
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں7 فیصد بڑھ گئیں
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا: رپورٹ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
لالی وڈ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے، فیملی ذرائع
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
پاکستان کی اقوام متحدہ میں بحرین اور روس کی پیش کردہ قرار دادوں کی حمایت
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف جنگ جیت چکے، ٹرمپ کا ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنانےکا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
تازہ ترین
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی جانب سے پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور
DAILY MITHAN Mar 12, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملےکا ذمہ دار مکمل طور پر امریکا ہے، امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026