
ہالی وڈ کی مشہور جوڑی ٹام کروز اور آنا دی آرمس کے درمیان دوستی کا اختتام ہوگیا۔
62 سالہ ٹام کروز اور 36 سالہ آنا دی آرمس نے ایک سال سے کم عرصے کی دوستی کے بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اب بھی ایک دوسرے کی صحبت کو پسند کرتے ہیں تاہم انہوں نے طے کیا ہے کہ وہ دوست رہیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر توجہ دیں گے۔
ٹام کروز اور آنا دی آرمس کی مختصر مگر دلکش کہانی نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں مگر اب یہ جوڑی محبت سے زیادہ دوستی پر یقین رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹام کروز اور ڈی آرمس کی خلا میں شادی کے حوالے سے منصوبہ بندی کی افواہیں بھی سامنے آئی تھیں تاہم اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا ۔
ٹام کروز اس سے قبل میمی راجرز، نکول کڈمین اور کیٹی ہومز سے شادی کر چکے ہیں جب کہ آنا نے ماضی میں ہسپانوی اداکار مارک کلوٹٹ سے شادی کی تھی اور ان کا نام اداکار بین ایفلیک کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے۔
Leave a Reply