
بالی وڈ سپر اسٹار دپیکا پڈوکون ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ایپ میٹا اے آئی کی نئی آواز بن گئیں۔
دپیکا پڈوکون نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ا یک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے میٹا اے آئی کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔
اداکارہ کی جانب سے بھارت امریکا سمیت متعدد ممالک میں AI ورژن کی نئی آواز کے طور پر میٹا کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اداکارہ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انھیں اسٹوڈیو میں میٹا اے آئی کیلئے اپنی آواز ریکارڈ کرواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ ’ میں اب Meta AI کا حصہ ہوں اور آپ بھارت امریکا ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں میری آواز کے ساتھ ا انگلش میں چیٹ کر سکتے ہیں‘ ۔
Leave a Reply