Skip to content
  • Thursday, 12 March 2026
  • 8:20 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاکستانی فلم ’ دیمک‘ کا ڈیلس میں جادو ، ریڈ کارپٹ ایونٹ میں شائقین کا جوش و خروش

حالیہ پوسٹس

  • عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں7 فیصد بڑھ گئیں
  • ایرانی حملوں میں مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا: رپورٹ
  • عراق کی سمندری حدود میں 2 غیر ملکی آئل ٹینکرز پر حملہ، عملے کا ایک رکن ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
  • لالی وڈ کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے، فیملی ذرائع
انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فلم ’ دیمک‘ کا ڈیلس میں جادو ، ریڈ کارپٹ ایونٹ میں شائقین کا جوش و خروش

DAILY MITHAN Oct 15, 2025 0


پاکستانی فلم ’ دیمک‘   کا ڈیلس میں جادو ،  ریڈ کارپٹ ایونٹ میں شائقین کا جوش و خروش

ڈیلس کے معروف اینجلیکا فلم سینٹر میں اس فلم کی خصوصی اسکریننگ اور ریڈ کارپٹ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا/فوٹوجیو نیوز

ڈیلس : پاکستان میں کروڑوں کا بزنس کرنے والی جیو کی فلم ’ دیمک ‘ اب امریکا میں بھی اپنی کامیابی کے جادو سے ناظرین کو متاثر کر رہی ہے۔ 

ڈیلس کے معروف اینجلیکا فلم سینٹر میں اس فلم کی خصوصی اسکریننگ اور ریڈ کارپٹ ایونٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی، انڈین اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

اس یادگار تقریب کا انعقاد ریڈیو آزاد  او ر واہ  واہ پروڈکشنز کے اشتراک سے کیا گیا،  ریڈ کارپٹ پر فلم کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین،  سمن انصاری،  ہدایتکار رافیع راشدی اور پروڈیوسر سید مراد علی نے شرکت کی، تقریب میں موجود حاضرین نے فلم کے موضوع، اداکاری، اور جدید وی ایف ایکس مناظر کو بھرپور انداز میں سراہا۔

پاکستانی فلم ’ دیمک‘   کا ڈیلس میں جادو ،  ریڈ کارپٹ ایونٹ میں شائقین کا جوش و خروش

فوٹوجیو نیوز

ہدایتکار رافیع راشدی نے کہا کہ پاکستان کے بعد ہمیں دنیا بھر سے بہت اچھا اچھا رسپانس مل رہا ہے اور وہ اس ضمن میں دیمک ٹو بنانے  پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

ہدایتکار رافیع راشدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ یہ صرف ایک خوفناک فلم نہیں، بلکہ ایک ایسا فنی تجربہ ہے جس کے ذریعے کئی سماجی اور نفسیاتی پیغامات دیے گئے ہیں،  ہم نے کوشش کی کہ آرٹ، جذبات، اور حقیقت کے بیچ توازن قائم رہے‘۔

اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ ’ امریکا میں کمیونٹی کی محبت اور پذیرائی کا جذبہ قابلِ تحسین ہے، میرا کردار بہت جذباتی اور چیلنجنگ تھا ، اس میں انسان کے اندر چھپی کمزوریوں اور طاقت کو ظاہر کیا گیا ہے‘۔

اداکارہ سمن انصاری نے فلم کی پروفیشنل کوالٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پاکستانی سینما کے نئے دور کی نمائندگی کرتی ہے جس نے کم بجٹ میں عالمی معیار کی پروڈکشن پیش کی اور یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے‘۔

پاکستانی فلم ’ دیمک‘   کا ڈیلس میں جادو ،  ریڈ کارپٹ ایونٹ میں شائقین کا جوش و خروش

فوٹوجیو نیوز

پروڈیوسر سید مراد علی نے کہا کہ ’ دیمک کو پاکستان میں بھرپور پذیرائی ملی اور اب ہمیں امریکا، کینیڈا اور یورپ میں بھی شاندار رسپانس مل رہا ہے،  ہمارا مقصد یہ دکھانا ہے کہ پاکستان میں عالمی معیار کی فلمیں کم وسائل میں بھی بن سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا کینڈا اور یورپ میں دیمک یہ ایونٹس پاکستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے لانے کا ذریعہ ہیں ، ہمیں خوشی ہے کہ دیمک نے ناظرین کو متاثر کیا‘۔

ڈیلس کے اینجلیکا فلم سینٹر میں پاکستانی فلم ‘ دیمک‘  کی خصوصی نمائش کے دوران فلم بینوں کی بڑی تعداد موجود تھی، شائقین نے فلم کو بھرپور توجہ اور دلچسپی کے ساتھ دیکھا، اور اس کے پیغام اور کہانی سے گہری وابستگی کا اظہار کیا،  اسکریننگ کے بعد ایک سوال و جواب کا سیشن رکھا گیا، جس میں ناظرین نے فلم کے موضوع، علامتی پہلوؤں اور کرداروں پر اپنے خیالات پیش کیے۔

اس ایونٹ کی نظامت ریڈیو آزاد کے معروف اینکرز آزاد خان اور عائشہ سیانی نے انجام دی، جنہوں نے نہایت خوبصورتی سے تقریب کو آگے بڑھایا، شائقین نے فلم کے پیغام، کہانی، اور کرداروں سے متعلق دلچسپ سوالات کیے، جن پر فلم کی ٹیم نے تفصیل سے گفتگو کی حاضرین کا کہنا تھا:

‘ دیمک ایک شاندار فلم ہے! پاکستانی سنیما اب واقعی ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے،  بین الاقوامی معیار کی طرف بڑھتا ہوا، اور دیمک اسی سفر کا ایک روشن حصہ ہے‘۔

پاکستانی فلم ’ دیمک‘   کا ڈیلس میں جادو ،  ریڈ کارپٹ ایونٹ میں شائقین کا جوش و خروش

فوٹوجیو نیوز

ناظرین نے کہا کہ فلم دیمک نے انسان کے اندر چھپے خوف، تعلقات، اور نفسیاتی کشمکش کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے، اس میں فن اور حقیقت کے درمیان ایک ایسا توازن دکھایا گیا ہے جو ہر دل کو چھو لیتا ہے، شائقین نے اس فلم کو ایک تخلیقی اور فکری کاوش قرار دیا جو فن، ثقافت، اور سماجی شعور کو یکجا کرتی ہے۔

پاکستانی کمیونٹی  کا کہنا تھا کہ’  یہ فلم نہ صرف پاکستانی سنیما کی بین الاقوامی کامیابی کا جشن ہے بلکہ امریکا میں بسنے والی دیسی کمیونٹی کے لیے فخر کا لمحہ بھی‘۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ میں اپنی جگہ خود بناؤ، سیف علی خان کا بیٹے ابراہیم کو پیغام
DAILY MITHAN Mar 8, 2026
انٹرٹینمنٹ
بھارتی گلوکار بادشاہ مشکل میں پھنس گئے، مقدمہ درج
DAILY MITHAN Mar 7, 2026
انٹرٹینمنٹ
اردو پر فخر کریں، پاکستانی کرکٹرز اردو بولا کریں: فیصل قریشی
DAILY MITHAN Mar 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
رشمیکا سے شادی کے بعد وجے کا احسن اقدام، درجنوں سرکاری اسکولوں میں اسکالرشپ دینے کا اعلان
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
انٹرٹینمنٹ
تامل فلموں کے معروف اداکار وجے کی اہلیہ نے شادی کے 28 سال بعد طلاق کا کیس دائر کردیا
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
انٹرٹینمنٹ
خاندان کے درمیان کوئی نفرت نہیں، ہیما مالنی نے خاندانی اختلافات پر خاموشی توڑ دی
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
انٹرٹینمنٹ
شوبز چھوڑنے کا ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا خیال آیا: سنبل اقبال
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
ڈرامہ سیریل ‘خوش نصیبی’ کے شاندار پہلے ٹیزر نے دھوم مچادی
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
انٹرٹینمنٹ
شادی سے قبل رشمیکا اور وجے کی دولت کی مالیت سامنے آگئی
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عامر خان کی اریجیت سے ملاقات، کیا سپر اسٹار نے گلوکار کو دوبارہ گانے کیلئے منالیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
عماد کے بعد آپکی کیوں دوسری شادی کی خواہش جاگ رہی ہے؟ ندا کی بات پر رزاق نے کیا جواب دیا؟
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
انٹرٹینمنٹ
فہد کا عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل
DAILY MITHAN Feb 24, 2026
انٹرٹینمنٹ
بالی وڈ کے معروف اسکرین رائٹر اور سلمان خان کے والد سلیم خان طبیعت ناساز ہونے پر آئی سی یو منتقل
DAILY MITHAN Feb 17, 2026
انٹرٹینمنٹ
منی لانڈرنگ کے ملزم سوکیشن چندر نے جیکولن کو 30 کروڑ کاہیلی کاپٹر گفٹ کیا: بھارتی میڈیا
DAILY MITHAN Feb 16, 2026
انٹرٹینمنٹ
بُکر انعام یافتہ بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے کا احتجاجاً برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار
DAILY MITHAN Feb 14, 2026
انٹرٹینمنٹ
‘اگر رائٹر نہیں ہے تو آپ کہاں کہ ہیرو ہیں؟’ ناصر ادیب شان شاہد پر برس پڑے
DAILY MITHAN Feb 12, 2026
انٹرٹینمنٹ
جیو ٹی وی کے میگا سیریل ”ہمراہی“کا شاندار ٹریلر ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
DAILY MITHAN Feb 10, 2026
انٹرٹینمنٹ
’اتنا پیسہ بھی نہیں ملتا کہ ہم روزی روٹی برقرار رکھ سکیں‘، بھارتی گلوکار ابھیجیت ساونت کا انکشاف
DAILY MITHAN Feb 6, 2026
انٹرٹینمنٹ
چیٹ جی پی ٹی سے کہا میری بیٹی بن جاؤ، اب میں اسکی اماں جانو ہوں: اسما عباس
DAILY MITHAN Feb 5, 2026
انٹرٹینمنٹ
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ماہرہ خان کا ڈانس، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN Feb 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لاہور میں ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ کلامی، اندرونی کہانی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
سندھ کی تمام سرکاری ونجی جامعات میں 16 سے 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا حکم
DAILY MITHAN Mar 11, 2026
پاکستان
ہمارے پاس بحیرہ احمر اور فجیرہ کے سمندری راستے ہیں جس سے ایکسپورٹ متاثر ہونے سے بچا رہے ہیں: وزیرتجارت
DAILY MITHAN Mar 11, 2026