وزیراعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر کو برطرف کردیا


وزیراعظم نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر کو برطرف کردیا

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آرکےگریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو ملازمت سےبرطرف کردیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعدایف بی آر نے رانا وقار علی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، انکوائری میں راناوقار علی پرنااہلی، مس کنڈیکٹ اورکرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے۔

ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقارعلی کو برطرفی کے خلاف اپیل کاحق حاصل ہوگا جب کہ برطرفی کے خلاف اپیلیٹ اتھارٹی میں 30 روزکے اندر اپیل کر سکتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *