Skip to content
  • Friday, 23 January 2026
  • 10:00 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ’جیولری سیٹ رولز کے مطابق اپنے پاس رکھا‘، توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران اور بشریٰ بی بی نے بیان جمع کرادیا

حالیہ پوسٹس

  • گل پلازہ کی زمین کب ، کس نے اور کس کو الاٹ کی؟ ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
  • دوپہر کو کچھ دیر سونا پسند کرتے ہیں؟ تو اس کا یہ اثر جان لیں
  • آخر کچھ افراد کو بار بار نزلہ زکام کا سامنا کیوں ہوتا ہے؟
  • بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
  • مرد بہت مظلوم ہیں،گھروں میں بہت کچھ سہتے ہیں لیکن بولتے نہیں: طلال چوہدری
پاکستان

’جیولری سیٹ رولز کے مطابق اپنے پاس رکھا‘، توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران اور بشریٰ بی بی نے بیان جمع کرادیا

DAILY MITHAN Oct 10, 2025 0


’جیولری سیٹ رولز کے مطابق اپنے پاس رکھا‘، توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران اور بشریٰ بی بی نے بیان جمع کرادیا

عدالت نے 29،29 سوالات پر مشتمل دفعہ 342 کا سوالنامہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دیا تھا/ فائل فوٹو

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس ٹو میں 342 کا بیان جمع کرادیا۔

عدالت نے 29،29 سوالات پر مشتمل دفعہ 342 کا سوالنامہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ 2018 میں توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحفے سے متعلق صرف رپورٹ نہ کرنے پر ایکشن لیا جا سکتا۔

عمران خان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ تحائف 7 سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیے اس پر نیب کیس بنا اور ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے متعلق توشہ خانہ رولز مکمل خاموش ہیں،  اسی بنیاد پر چوتھے جعلی توشہ خانہ کیس میں مجھے اور میری بیوی کو بری کرنا بنتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ نومبر 2022 سے ایسے من گھڑت کیسز بنائے جا رہے ہیں، انعام اللہ شاہ مرکزی گواہ ہے جس پر اعتماد کچھ وجوہات کی بنا پر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بددیانتی سے دو تنخواہیں لینے پر انعام اللہ شاہ کو وزیراعظم آفس سے برطرف کیا گیا تھا، انعام اللہ شاہ جہانگیر ترین کے ٹول کے طور پر کام کر رہا تھا اور انعام اللہ پہلے نیب ریفرنس میں بطور گواہ پیش ہوا تو بلغاری سیٹ کا ذکر تک نہیں کیا۔

بشریٰ بی بی کا بیان

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ  بلغاری جیولری سیٹ رولز کے مطابق ادائیگی کرکے اپنے پاس رکھا۔

بشریٰ بی بی نے بیان میں کہا کہ انعام اللہ شاہ پہلے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پھر وزیراعظم ہاؤس میں بھی ملازم تھا،  اسے دو جگہوں سے تنخواہیں لینے پر برطرف کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ میں نے انعام اللہ شاہ کو صہیب عباسی سے کم قیمت لگانے کا کبھی نہیں کہا، فرض کریں انعام اللہ نے مجھے قیمت کم لگانے پر 3 ارب 20 کروڑ کا فائدہ دیا اور فرض کریں مئی 2021 میں اگر مجھے فائدہ دیا گیا پھرجولائی 2021 میں صرف 70 ہزار زائد تنخواہ لینے پرانعام اللہ کو برطرف کیوں کردیا ؟

عمران خان کی اہلیہ نے بیان میں مؤقف اپنایا کہ ہمارے خلاف پراسیکیوشن کا کیس ختم ہوتا ہے جس کے حقائق ہی درست نہیں ہیں، نیب کا دائرہ اختیار نہیں اٹلی سے لگائی گئی قیمت کو بطور شہادت پیش نہیں کیا سکتا، چیئرمین نیب نے بغیر اختیار 23 مئی 2024 کو وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی کو معافی دی لہٰذا انعام اللہ شاہ کے ذریعے صہیب عباسی کو کم قیمت لگانے کا پیغام دینے کا الزام درست نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے نے کبھی تحقیقات نہیں کیں اور رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من گھڑت رپورٹ جمع کرائی جب کہ توشہ خانہ ون کیس میں گواہ انعام اللہ اور صہیب عباسی نے بلغاری سیٹ کا کہیں ذکر نہیں کیا تھا اور نہ میں نے انعام اللہ شاہ کو قیمت کم لگانے سے متعلق کبھی کہا ہو۔

بشریٰ بی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ہی جرم پر بار بار سزا نہیں دی جا سکتی جس طرح توشہ خانہ میں کیا جا رہا ہے، میں پردہ نشین خاتون ہوں کبھی کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا جب کہ ہائیکورٹ نے آرڈر میں لکھا گیا کہ ایف آئی اے کے پاس کیس کرنے کا کوئی اختیار نہیں مگر ایف آئی اے کو ممنوعہ فنڈنگ کیس، سائفرسے کچھ نہیں ملا تو اب یہ کیس بنا دیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
سندھ حکومت کا اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
گل پلازہ میں آگ کس وقت لگی، ایمبولنس کب پہنچنا شروع ہوئیں؟ نئی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jan 22, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق مزید 3 افراد کی لاشوں کی شناخت کرلی گئی
DAILY MITHAN Jan 21, 2026
پاکستان
پی ٹی آئی سے مذاکرات میں سنجیدہ ہیں مگر یہ چار پانچ زبانیں بولتے ہیں ہم کس پر اعتبار کریں: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
پرنس روڈ پر پلازہ میں آتشزدگی، متعدد دکانیں جل گئیں
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
سینیٹ نے تولیدی صحت کو نصاب کا حصہ بنانے کا بل منظور کرلیا
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں ستھرا پنجاب اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 20, 2026
پاکستان
امریکی صدر کی غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت: ترجمان دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 18, 2026
پاکستان
افواج پاکستان کی بدلتے جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ملٹی ڈومین آپریشنز کی مشقیں
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
پارلیمنٹ میں افواج پاکستان، عدلیہ کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، ایاز صادق
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گرگیا، 7 افراد جاں بحق، کئی زخمی
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
عمران خان ڈائیلاگ کے حق میں نہیں ، پی ٹی آئی کو بعض معاملات میں بہتری لانی چاہیے: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jan 17, 2026
پاکستان
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
پاکستان
9 مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے: سلمان اکرم
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کے پی کو صوبے کی صورتحال کا علم نہیں: فیصل کریم کنڈی
DAILY MITHAN Jan 16, 2026
پاکستان
عمران خان کو اقتدار میں لانے والے چاہیں گے یہ دوبارہ اقتدار میں آئے، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jan 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
سندھ حکومت کا اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند، سیاح پھنس گئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jan 23, 2026
پاکستان
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا
DAILY MITHAN Jan 22, 2026