اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا احتجاج، شہر کے داخلی راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر


اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا احتجاج، شہر کے داخلی راستے بند، موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر

فائل فوٹو

اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے  پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ 

جیو نیوز کے مطابق  مذہبی جماعت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ 

انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں پرکنٹینرلگا دیےگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہریوں کو موبائل پر انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *