Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 9:10 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • پاک سعودیہ معاہدہ امت مسلمہ کا خواب تھا، یہ عالم اسلام کیلئے نیک شگون ہے: رانا ثنااللہ

حالیہ پوسٹس

  • ’رجیم چینج‘ کا سامراجی تصور
  • پاکستان مخالف اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ
  • خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
  • امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانےکا فیصلہ
  • ایران کی جوابی کارروائی، سعودی عرب میں امریکی سی آئی اے اسٹیشن تباہ کردیا
پاکستان

پاک سعودیہ معاہدہ امت مسلمہ کا خواب تھا، یہ عالم اسلام کیلئے نیک شگون ہے: رانا ثنااللہ

DAILY MITHAN Sep 21, 2025 0


پاک سعودیہ معاہدہ امت مسلمہ کا خواب تھا، یہ عالم اسلام کیلئے نیک شگون ہے: رانا ثنااللہ

فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب معاہدہ امت مسلمہ کا خواب تھا  کہ مسلم ممالک ایک ہوں، یہ معاہدہ عالم اسلام کے لیے نیک شگون اور حوصلے کا باعث ہے۔

رانا ثنا اللہ نے  جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب معاشی اور پاکستان ایٹمی طاقت ہے ، جب یہ دونوں طاقتیں جمع ہوتی ہیں تو سپر پاور کے طور پر سامنے آتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حملہ ہوگا تو یہ بھی سعودی عرب پر حملہ سمجھا جائے گا، معاہدے میں دفاعی پیداوار بڑھانے سے متعلق بھی پیرا شامل ہے ،  فخر کی بات ہے کہ دیگر ممالک دفاع کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے الفاظ ہیں کہ پاکستان پر حملہ سعودی عرب اور سعودیہ پر حملہ پاکستان پر تصور ہوگا، یہ  معاہدہ امت مسلمہ کا خواب تھا کہ مسلم ممالک ایک ہوں، یہ معاہدہ عالم اسلام کے لیے نیک شگون اور حوصلے کا باعث ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاکہ  میرا نہیں خیال کہ نیٹو کے سوا شاید دنیا میں ایسے معاہدے ہوئے ہوں، میرا نہیں خیال کہ امریکا کو اس معاہدے پر کوئی اعتراض ہوگا ، امریکا کوخوش ہونا چاہیے کہ یہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ ہوا، یہ چین کے ساتھ بھی ہوسکتا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو پھر جو جواب دیا دنیا نے دیکھا۔ پاکستان کا مؤقف تھا کہ ہم جارحیت نہیں کر رہے، بھارت نے حملہ کیا تو جواب دیا جائے گا۔مسئلہ کشمیر حل کرنا اب بھارت کی ضرورت بن جائے گی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بار بار کہا گیا کہ صدق دل سے معافی مانگ کر اپنے معاملات ٹھیک کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026
پاکستان
جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا، اسکرین ہیک کرکے نشر کیے گئے پیغام کا جیو سے کوئی تعلق نہیں
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہرقسم کے اجتماع پر پابندی عائد
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا بتایا؟
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 100 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 1, 2026
پاکستان
ایران میں مقیم پاکستانی نقل و حرکت محدود رکھیں اور محتاط رہیں: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
پولیس اسٹیشن اور چوکی پردستی بم حملے، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
خیبر پختونخوا میں اینٹی ڈرون سسٹمز فعال، سکیورٹی ہائی الرٹ
DAILY MITHAN Feb 28, 2026
پاکستان
اٹلی کے بعد 5 دیگر یورپی ممالک کا پاکستانیوں کو نوکریاں دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغانستان بھارت کی پراکسی بن کر خطے کے امن کو غیرمستحکم کررہا ہے: ایاز صادق
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
افغان طالبان ہوش کے ناخن لے ورنہ انہیں صفحہ ہستی سےمٹادیں گے: گورنر سندھ
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
پاک فضائیہ کے افغانستان پر حملے شروع ، ننگرہار میں بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Feb 27, 2026
پاکستان
رمضان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
DAILY MITHAN Feb 26, 2026
پاکستان
وزیراعلیٰ کیلئے جیمر گاڑیوں کی ضرورت پڑنے پر علی امین سے گاڑیاں لی گئیں: سرکاری ذرائع
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
پاکستان کا سفارتکاری سے روس یوکرین جنگ کا پُر امن حل نکالنے پر زور
DAILY MITHAN Feb 25, 2026
پاکستان
جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون
DAILY MITHAN Feb 24, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی آج بھی 155 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026
پاکستان
کراچی اور لاہور ریجن کے مخصوص فضائی روٹس کو مختلف اوقات میں بند کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 2, 2026