جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے: علامہ طاہر اشرفی


جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے: علامہ طاہر اشرفی

كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے: چیئرمین پاکستان علما کونسل— فوٹو:فائل

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ ہمیں مذہبی رواداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے رویے تبدیل کرنے ہوں گے، اسلام میں غیرمسلم کی جان ومال کے تحفظ کوبھی اہمیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے پاکستان کو اپنے سے کئی گنا بڑی قوت بھارت پرفوقیت دی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ اہمیت کاحامل ہے اور حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

ان کا کہناتھاکہ آج جہاد کا مطلب ہی عجیب و غریب بنا دیا گیا ہے، كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے۔

حافظ طاہرمحمود اشرفی کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو کوئی ہراساں نہیں کرسکتا، کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان میں اقلیتوں کا بھی اتنا ہی حق ہےجتنا مسلمانوں کا، ہم نے پیغام پاکستان کو اس کی عملی صورت میں لاناہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *