
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہمارے ازلی دشمن بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب پر حملہ پاکستان اور پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اس طرح سے دیا جائے گا جیسے معرکۂ حق میں بھارت کے خلاف حقِ دفاع استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے کے بعد اب افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا جواب اسی طرح دیا جائے گا جیسے معرکۂ حق میں بھارت کو دیا تھا۔
رانا ثنا اللہ کا انٹرویو ہفتے کی رات 10 بجے نشر ہوگا۔
Leave a Reply