Skip to content
  • Wednesday, 4 March 2026
  • 11:53 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • سندھ حکومت اور وفاق کا گندم کسی صورت درآمد نہ کرنے پر اتفاق

حالیہ پوسٹس

  • پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
  • سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
  • امریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی
  • یقین نہیں کہ امریکی و اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے: جرمن چانسلر
  • اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
تازہ ترین

سندھ حکومت اور وفاق کا گندم کسی صورت درآمد نہ کرنے پر اتفاق

DAILY MITHAN Sep 19, 2025 0


سندھ حکومت اور وفاق کا گندم کسی صورت درآمد نہ کرنے پر اتفاق

ہمیں کاشت کاروں کواچھی سپورٹ پرائس دینی پڑےگی، اچھی سپورٹ پرائس دیں گے تو کاشتکار گندم اگائیں گے: وزیراعلیٰ سندھ/ اسکرین گریب

اسلام آباد: وفاق اور سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے اور گندم کسی صورت درآمد نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی جس دوران چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور معاون خصوصی خوراک جبارخان بھی موجود تھے۔ 

وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر کے درمیان ملاقات میں گندم کی درآمد کے بجائے اپنے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ ملکی سطح پر گندم کے لیے نیشنل پالیسی صوبوں کی مشاورت سے بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس دوران بتایا گیا کہ 3300 سے 4000 روپے گندم کی اوپن مارکیٹ میں قیمت ہے، ایسی پالیسی بنائی جائےگی جس سےکاشتکاروں کو فائدہ ہو نہ کہ مڈل مین کو، گندم کسی صورت درآمد نہیں ہونے چاہیے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے فوڈ سکیورٹی کا خطرہ پہلے سے ظاہر کیا ہے، ہمیں کاشت کاروں کو اچھی سپورٹ پرائس دینی پڑےگی، ملک میں گزشتہ سال 6 فیصد گندم کی بوائی کم ہوئی، اچھی سپورٹ پرائس دیں گے توکاشتکار گندم اگائیں گے۔ 

مراد علی شاہ کاکہنا تھا کہ سندھ میں 34 لاکھ52 ہزار میٹرک ٹن گندم کی پیداوار ہوتی ہے اور سندھ میں 13لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے،  متعدد اجلاسوں میں سندھ و بلوچستان کی گندم ضروریات اور ذخائر کا جائزہ لیا، اندازے کے مطابق نئی فصل آنے تک گندم ہمارے پاس موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے کوئی نیشنل پالیسی بنانی ہوگی، گزشتہ سال بہت بڑی غلطی کی کہ سپورٹ پرائس مقرر نہیں کی، کاشتکاروں کو گندم میں گزشتہ سال نقصان ہوا وہ اپنی زمین بیچنے پر مجبور ہوئے، ہمیں اپنے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زیادہ پیداوار کرنی ہوگی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر میں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے آیا ہوں، وفاقی حکومت چاہتی ہےکہ اسٹریٹیجک گندم ذخائر  موجود ہوں، وزیراعلیٰ  پنجاب سے گندم ضروریات اور ذخائر  پر بات کی ہے۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
امریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
یقین نہیں کہ امریکی و اسرائیلی حملے ایران میں اندرونی تبدیلی لائیں گے: جرمن چانسلر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل کو نیوکلیئر ریاست کے طورپر نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی سینیٹر کی زبان پھسل گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
فخر زمان بنگلادیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے، وجہ بھی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
جعلی پائلٹ لائسنس معاملہ، پی آئی اے کو 5 سال میں 200 ارب روپے کا نقصان
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ کے ساتھی کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایران کیخلاف غیرقانونی جنگ جھوٹ پرمبنی ہے: امریکی سینیٹر الزبتھ وارن
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایمرجنسی میں کمانڈ کا مسئلہ حل، آگ، زلزلہ، سیلابی صورتحال میں واحد اتھارٹی میئر کراچی ہونگے
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
دبئی میں امریکی قونصل خانے پرڈرون حملے سے قونصل خانے کی عمارت میں آگ لگ گئی
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
’رجیم چینج‘ کا سامراجی تصور
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان مخالف اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
ایران کی جوابی کارروائی، سعودی عرب میں امریکی سی آئی اے اسٹیشن تباہ کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کے ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر حملے، 17 بحری جہازوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ نے افغانستان سمیت 4 ممالک پر ویزا پابندیاں عائد کردیں
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
Headline تازہ ترین
ایران میں ایلیمینٹری اسکول پر امریکی حملے سے پہلےکی ویڈیو جاری
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
میں نے خود اسرائیل کا ہاتھ ایران پر حملےکیلئے بڑھایا، ٹرمپ کی امریکا کو جنگ میں دھکیلنےکے بیان کی تردید
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
تازہ ترین
آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب، اسرائیلی میڈیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
خطے میں کشیدگی سے فضائی نظام مفلوج، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 166 پروازیں منسوخ
DAILY MITHAN Mar 4, 2026
پاکستان
وزیراعظم کا اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ
DAILY MITHAN Mar 3, 2026