عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے ایس او پیز جاری


جی ایچ کیوحملہ کیس: عمران خان کی بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے ایس او پیز جاری

ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی اور سماعت کے دوران کوئی بھی شخص ریکارڈنگ نہیں کر سکے گا/ فائل فوٹو

 راولپنڈی : انسداد دہشتگردی عدالت نے  عمران خان  کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر   ایس اوپیز جاری کردیے۔

انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ویڈیو لنک کےذریعے حاضری سےمتعلق  ایس او پیز لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کیے ہیں جس  کی کاپی اے ٹی سی کورٹ کےاندراور باہر آویزاں کردی گئی ہے۔

ایس او پیز کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی اور سماعت کے دوران کوئی بھی شخص ریکارڈنگ نہیں کر سکے گا۔

ایس او پیر کے تحت عدالت کے اندر موبائل فون یاریکارڈنگ ڈیوائس لےجانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑے جانے پرفوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

اس کے علاوہ کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کرسکے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *