ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج سے خبردار کردیا

ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج سے خبردار کردیا

فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو  آخری وار ننگ دیدی۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہاکہ  ہر کوئی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔

ٹرمپ کی حماس کو شرائط قبول کرنے کی آخری وارننگ، بات نہ ماننے پر سنگین نتائج سے خبردار کردیا

انہوں نے کہاکہ  اسرائیلی میری شرائط مان چکے ہیں، اب حماس کی باری ہے  کہ وہ ان شرائط کو قبول کرے۔

امریکی صدر نے شرائط قبول نہ کرنے پر حماس کو خطرناک نتائج سے خبردار کردیا، انہوں نےکہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایک روز قبل بھی کہا تھا کہ  وہ حماس سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں، انہوں نے دھمکی دی تھی کہ حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو   رہا نہ کیا گیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *