گجرات کے متعدد علاقوں سے تاحال پانی نہ نکالاجاسکا


گجرات کے متعدد علاقوں سے تاحال پانی نہ نکالاجاسکا

پانی سے متاثرہ 50 فیصد حصہ کلیئر کر لیا گیا ہے، گجرات شہر میں کل سے اسکول اور کالج کھل جائیں گے: ڈپٹی کمشنر— فوٹو: ڈپٹی کمشنر گجرات

بارشوں کے باعث پانچ دن سے پانی میں گھرے گجرات شہر سے نکاسی کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

گجرات کے کچہری روڈ، جناح روڈ اور رحمان شہید روڈ سے تاحال پانی نہیں نکالاجاسکا، اس کے علاوہ جلالپورجٹاں روڈ، محلہ شاہ حسین، غریب پورہ اور محلہ بخشو میں بھی پانی موجود ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق فوارہ چوک، ریلوے روڈ، اسکلر روڈ، نور پور شرقی روڈ، ٹمبل بازار، مچھلی چوک، گلزارمدینہ چوک اور دیگر علاقوں سے پانی نکال دیاگیا ہے اور پانی سے متاثرہ 50 فیصد حصہ کلیئر کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گجرات شہر میں کل سے اسکول اور کالج کھل جائیں گے، نشیبی علاقوں سےپانی کی نکاسی کا عمل تیزی سےجاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق گجرات میں سیلابی پانی کی نکاسی کا گرینڈ آپریشن جاری ہے اور ریکارڈ وقت میں گجرات شہر سےسیلابی پانی کا نکاس ممکن ہوا، پانچ شہروں سے واسا کی مشینری گجرات پہنچائی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ گجرات میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے،  سیلاب کے بعد گجرات اور دیگرشہروں میں نکاسی آب اور سیوریج کا جدید نظام لائیں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *