پاکستان سمیت مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز ہوگیا


پاکستان سمیت مختلف ممالک میں چاند گرہن کا آغاز ہوگیا

فوٹو: فائل

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق چاندگرہن کامشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور جنوبی امریکا میں کیاجاسکے گا۔ 

 پاکستانی وقت کے مطابق  رات 8 بج کر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونا شروع ہوئی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگیا۔ 

مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بج کر 31 منٹ پر ہوگا،  چاند گرہن 11 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ 

مکمل چاند گرہن کا اختتام 11 بج کر 53 منٹ پر ہوگا، جزوی چاندگرہن کا اختتام 12 بج کر 57 منٹ پر ہوگا جبکہ  رات ایک بج کر 55 منٹ پرچاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔ 



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *