ملتان میں سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر لگی چارے کی فصل بھی تباہ، قیمتیں بھی بڑھ گئیں


ملتان میں سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر لگی چارے کی فصل بھی تباہ، قیمتیں بھی بڑھ گئیں

ملتان میں کسان سیلاب کے خوف سے وقت سے پہلے چارے کی فصل کاٹنے لگے— فوٹو: اے ایف پی

ملتان میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب نے انسانوں کے ساتھ ساتھ 90 ہزار مویشوں کو بھی متاثر کیا  اور سیلاب سے ہزاروں ایکڑ پر لگی چارے کی فصل بھی تباہ ہوگئی۔

ملتان میں کسان سیلاب کے خوف سے وقت سے پہلے چارے کی فصل کاٹنے لگے۔ اسی خوف کے باعث میٹرک کے طالب علم محمد خبیب اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وقت سے پہلے ہی چارہ کو کاٹ کر پانی سے محفوظ بنا رہا ہے وہیں اس چارے کو خشک جگہ پر محفوظ کر کے آنے والے چند ماہ تک اپنے جانوروں کی خوراک کا بھی بندوبست کر رہا ہے۔

سیلابی پانی سے چارے کی فصل تباہ ہونے سے مارکیٹ میں سبز چارے کی قیمت میں 200 روپے فی من اضافہ ہوا ہے جبکہ سائیلج 600 سے  850 روپے من اور توڑی 500 سے بڑھ کر ساڑھے 600 روپے من تک پہنچ گئی۔

پنجاب بھر کے سیلابی علاقوں میں مویشیوں کو خشک جگہ اور چارے کی فراہمی انتظامیہ کیلئے ایک ایسا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے فی الحال کوئی منصوبہ بندی نظر نہی آ رہی۔

پنجاب بھر میں سیلابی ریلوں سے زراعت کے بعد سب سے زیادہ نقصان لائیو اسٹاک کے شعبہ کو ہوا ہے، ان علاقوں میں سبز چارے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے لوگ اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیٰر کشتیوں میں چارہ لاد کر خشک جگہ پر منتقل کر رہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *