
کراچی: سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں زیر حراست چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔
ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینےسے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوئی۔
دوران سماعت ملزمان کے وکیل وقار عالم عباسی نے عدالت کو بتایا کہ مدعی سہیل نے مقدمہ واپس لے لیا ہے، فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو تھانے سے رہا کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ مدعی نے تحریری درخواست تفتیشی افسر کو جمع کروا دی ہے، رہائی کے بعد ملزمان کوعدالت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔
وکیل نے بتایا کہ صرف تفتیشی افسر ملزمان کی رہائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔
یاد رہے کہ سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کا 30 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، ملزمان پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
Leave a Reply